خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 761
خطبات طاہر جلد ۶ 761 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء ؟ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہاں دنیاوی کوئی Democracy نہیں ہے۔نظام جماعت خدا کی رسی سے شروع ہوتا ہے اور آسمان سے لٹکنے والی رسی ہے جو نظام جماعت کی نمائندگی کرتی ہے۔زمین سے اٹھنے والی کوئی رسی نہیں ہے جس کو آپ Democracy کہہ کر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔اگر واقعۂ آپ کا تعلق اللہ سے ہے تو آپ کی نظر اللہ پر رہے گی اور ان لوگوں کی رضا آپ کی رضا بن جائے گی جو خدا کی رضا پر چلتے ہیں اور Democracy کا بالکل ایک مختلف سے مختلف تصور پیدا ہوتا ہے۔وہ جو خدا کے لئے کام کرنے والے ہیں جن کا خدا سے تعلق مضبوط ہے ان کی رضا آپ کی اپنی رضا پر غالب آجاتی ہے اور ایسے شخص کو پھر کوئی خطرہ نہیں۔چنانچہ اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے دلوں میں اعتراض پیدا ہوئے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کو خدا نے ایک بڑا عظیم الشان دنیا کا کام سپر دفرمایا ہے جن کی تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمائی، جن کو تقویٰ پر قائم کیا ، ان کو اہل تقویٰ کی بصیرتیں عطا فرمائیں، پھر خلافت کے زیر سایہ انہوں نے لمبی پرورش پائی۔بچپن سے بڑے ہوتے تک، بڑے ہو کر جوان ہوتے تک ، جوان ہو کر بوڑھے ہوتے تک اور مرتے دم تک کامل وفا سے وہ اسلام کے ساتھ بڑی محبت کے ساتھ چھٹے رہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے تقویٰ پر قائم فرمایا ہے۔ان کے فیصلے اپنی انا کے مطابق نہیں ہوتے ، ان کے فیصلے ہر گز اس بنا پر نہیں ہوتے کہ کوئی قوم کسی دوسری قوم پر غالب آجائے۔ان کے فیصلے خالصہ اس بات پر قائم ہوتے ہیں کہ اللہ غیر اللہ پر غالب آجائے اور اللہ کی محبت غیر اللہ کی محبت پر غالب آجائے۔اس لئے کسی ایسے خطرے کو برداشت نہیں کر سکتے ، اس کے خلاف نبرد آزما ہونا ان کی فطرت ثانیہ بن جاتی ہے، جس سے نظام جماعت پر حملہ ہورہا ہو۔اس بنا پر وہ فیصلے ہوتے ہیں لیکن دنیا میں بہت سے نئے آنے والے مختلف جگہوں سے دین میں بعد میں شامل ہونے والے اس مضمون کو گہرائی سے نہیں سمجھتے اس لئے وہ بعض دفعہ دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔بہر حال ایک یہ بھی دور تھا جب اس رنگ میں کوشش کی گئی اور بعض دفعہ پھر بھی ایسی کوششیں کی جائیں گی لیکن آپ یا درکھیں اگر آپ خلیفہ امسیح سے آپ کی بیعت سچی ہے، اگر خلیفہ مسیح پر آپ کا اعتماد ہے اور آپ جانتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے ہے اور آج دنیا میں سب سے زیادہ خدا