خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 756
خطبات طاہر جلد ۶ 756 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء نہ ہونا جن کے ماں باپ کو خدا نے اپنی محبت عطا کی تھی اور انہوں نے دیکھا اور بینات کا مشاہدہ کیا، انہوں نے عظیم انقلابات دیکھے۔وہ جانتے تھے کہ ان کے والدین نے اس محبت کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ، نہ دنیا کی پرواہ کی ، نہ دنیا کی دوستی کی پرواہ کی نہ دنیا کی دشمنی کی پرواہ کی ، نہ دنیا کے اموال کی پرواہ کی۔وہ خدا کے خاطر فقیر ہو گئے۔وہ جو پہلے معزز تھے اپنے علاقوں میں وہ خدا کی خاطر ان علاقوں میں ذلیل بن گئے۔اس لئے انہوں نے اپنے اعمال سے ثابت کر دیا کہ وہ دل کے سچے تھے۔ان کے دل تھے جن کو خدا نے اپنی محبت کے لئے خاص کیا تھا اور ان کے دل تھے جن کو خدا کی محبت نے ایک دوسرے سے باندھا تھا۔ان کی نسلوں نے یہ سب کچھ مشاہدہ کیا ہے۔یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد جب بینات ان کے سامنے آگئیں پھر اگر وہ ایسے بدنصیب ہوں کہ ان رستوں کو چھوڑ دیں اور دنیا کے تعلق کو خدا کے تعلق پر غالب کر لیں اور دنیا کے تعلق ، نفسانی خواہشات یا ہوا و ہوس کے نتیجے میں ایک دوسرے سے دور ہٹنے لگیں، ایک دوسرے کو طعنہ و تشنیع کا نشانہ بنانے لگیں، ایک دوسرے کو تحقیر کی نظر سے دیکھنے لگیں اور دشمن کو موقع دیں کہ ان کے درمیان داخل ہو اور ان کے اجتماع کو منتشر کر دے۔تو فرمایا یہ لوگ بہت ہی بدنصیب ہیں کیونکہ ان کے لئے ایک بہت ہی بڑا عذاب مقدر ہے۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی موجودہ نسل کے لئے ایک بہت ہی بڑی تنبیہ ہے۔ورثہ میں وہ سب رہتے تم پاؤ گے اگر ورثہ میں خدا کی محبت بھی تمہیں ملی ہو اور اگر خدا کی محبت تمہیں ورثہ میں نہیں ملی اور حبل اللہ سے تعلق کمزور ہو گیا ہے تو بزرگوں کے ورثہ میں سے کچھ بھی تمہارے حصے میں نہیں آئے گا بلکہ ان کا ورثہ پاؤ گے جو تمہارے بڑوں اور تمہارے بزرگوں کے دشمن تھے۔جنہوں نے اپنی زندگی میں ان کی مخالفت کر کے عذاب کمایا تھا۔فرمایا تمہارے مقدر میں بھی ان کا ورثہ آئے گا اپنا بزرگ والدین اور اپنی پہلی نسلوں کا ورثہ پانے والوں میں سے نہیں ہو گے۔یہ وہ بڑی واضح اور عظیم اور کھلی کھلی نصیحت ہے جس کو بار بار جماعت کے سامنے لانے کی ضرورت ہے اور خصوصا امریکہ کے اس دورے کے نتیجے میں میں نے محسوس کیا کہ جماعت کے سامنے اسے پھر رکھنے کی ضرورت ہے۔آپ کے دلوں میں بھی رخنے پیدا کرنے کے لئے شیطان کئی طرح سے کوشش کرتا ہے اور کر رہا ہے۔کئی طرح سے جماعت کے خلاف کوشش کی جارہی ہے پہلے بھی کی جاتی تھی آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔اس لئے یاد رکھیں کہ ہر وہ کوشش جو اللہ سے محبت کے اوپر