خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 749
خطبات طاہر جلد ۶ 749 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء نہیں باندھ سکتا تھا، اللہ ہی ہے جس نے ان کے دلوں کو باندھا ہے۔یہ بظاہر تو بات عجیب لگتی ہے کہ گویا حضرت محمدمصطفی ﷺ کی صفات کے منافی بات کی جارہی ہے۔ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ آنحضو ر ی ہے کے اندر بے انتہا محبت پیدا کرنے کی طاقت موجود ہے اور آپ کی اس طاقت کے نتیجے میں مومن ایک دوسرے کے ساتھ باندھے گئے لیکن یہ آیت بظاہر اس سے برعکس بات پیش کر رہی ہے کہ نہ صرف یہ ہے کہ ان کو آپس میں اکٹھا کرنے کی طاقت نہیں تو دنیا کی تمام دولتیں اگر ان پر خرچ کر دیتا تب بھی ان کو اکٹھا نہ کر سکتا اور پھر یہ کہ اللہ ہی ہے جس نے ان کے دلوں کو باندھا ہے۔دراصل آنحضرت می اور آپ کے عشاق کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان ، خراج تو نہیں کہنا چاہئے مگر محاورے میں کہا جاتا ہے خراج تحسین پیش کیا گیا۔مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان تعریف فرمائی ہے آنحضرت ﷺ اور آپ کی جماعت کی کہ ان کا تعلق اللہ کے واسطے سے ہے۔اللہ کی محبت کے نتیجے میں اکٹھا ہوئے ہیں۔دنیا کے لالچ کے نتیجے میں اکٹھا نہیں ہوئے۔جو کچھ زمین ہے تو خرچ کر دیتا سے یہ مراد ہے کہ یہ بندے جو تیرے گردا کٹھے ہوئے ہیں یہ خالصہ اللہ کی محبت میں اکٹھے ہوئے ہیں ان کو دنیا کی مال و دولت کی کچھ بھی پرواہ نہیں۔اس لئے ساری دنیا کے خزانے بھی تو ان پر لٹا دیتا تو کبھی یہ اس طرح اکٹھے نہیں ہو سکتے تھے چونکہ اللہ سے محبت کرنے والے خدا کے غلام ہیں اس لئے خدا کی خاطر تیرے اردگر دا کٹھے ہو گئے ہیں۔اس سے ایک منفی مضمون بھی پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ محمد مصطفی میں یہ بھی ان خدا کے عشاق کو کسی طرح خرید نہیں سکتے تھے دنیا کی دولت کے ذریعے تو غیر اللہ کو کیا طاقت ہے محمد ﷺ کے کسی دشمن کو کیا طاقت ہے کہ وہ محمد ﷺ کے غلاموں کو دنیا کے لالچ میں خرید لے۔بہت ہی عظیم الشان تعریف ہے۔اس سے بڑھ کر کسی نبی اور اس کی جماعت کی ایسی تعریف نہیں فرمائی گئی ، آپ دنیا کی کتابوں کا مطالعہ کر کے دیکھ لیجئے۔حیرت انگیز تعریف کا کلام ہے الله کہ دیکھو! محمد رسول اللہ ﷺ کے سارے غلام اللہ کی محبت کے نتیجے میں اس کے گردا کٹھے ہوئے ہیں اس لئے ناممکن ہے دنیا کی کسی طاقت کے لئے کہ وہ ان کی محبت پر ہاتھ ڈال سکے، ان کے تعلق کو توڑ سکے، ان کے بھائی چارے کی محبت جو ایک دوسرے کو باندھے ہوئے اس پر کسی قسم کا حملہ کر سکے۔فرما یا:۔