خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 69

خطبات طاہر جلد ۶ 69 خطبہ جمعہ ۳۰/جنوری ۱۹۸۷ء تھے۔ان کو ریا کاری سے بچانے کے لئے اور ریا کاری سے مستغنی کرنے کے لئے خدا نے یہ پیغام دیا ہے کہ تم اس بات سے آزاد ہو جاؤ گے اگر یہ سوچو گے کہ ہر وقت خدا کی نظر ہمارے اوپر ہے کہ کسی اور کی نظر ہے یا نہیں ہے کیونکہ تمہارا لمحہ لمحہ اس کی نظر کے نیچے ہے جس کی خاطر تم یہ کام کر رہے ہو۔اسی لئے اس کے معا بعد فرمایا:۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ) کہ خبردار ! اللہ کے ولی ہوتے ہیں کچھ اور جو خدا کے ولی بن جاتے ہیں ان پر نہ کوئی خوف آتا ہے نہ وہ کسی بات کا غم کرتے ہیں۔یہ انہی کا نقشہ کھینچا گیا ہے پہلے انہی کو اولیاء اللہ فرمایا گیا ہے جن کا ذکر پہلی آیت میں چلا ہے۔الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ وہ لوگ جو ایمان لائے اور پھر تقویٰ سے اپنے ایمان کو سچا کر دکھایا لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ان کے لئے تو اس دنیا میں بھی خوشخبری ہی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی خوشخبری ہی ہے لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَت اللہ یہ جو تقدیر ہے محمد مصطفی ﷺ اور اس کے غلاموں کی کوئی دنیا کی طاقت اس تقدیر کو بدل نہیں سکتی۔جتنا چاہیں زور لگا لیں کتنی بڑی دنیا کی طاقت ہو، کتنی بڑی بڑی طاقتوں کا مجموعہ ہو۔یہ تقدیر ہے خدا کی۔فرماتا ہے لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللہ اس کو بدل کر دکھاؤ تم لا زما نا کام ونامرادر ہو گے۔خدا کی اس تقدیر حسنہ کو تم تبدیل نہیں کر سکتے۔ذلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ اور یہی وہ عظیم کامیابی ہے جس کی طرف قرآن تمہیں بلا رہا ہے وَلَا يَحْزُنُكَ قَوْلُهُمْ یہ جو چیلنج کا مفہوم ہے یہی مفہوم ہے یہاں۔چنانچہ اس سے اگلی آیت میں واضح کر دیا وَلَا يَحْزُنُكَ قَوْلُهُمْ یہ جو لوگ باتیں کرتے ہیں، ہم ناکام کر دیں گے ، ہم نا مراد کر دیں گے، ہم ان کے کاموں میں رخنہ ڈال دیں گے، ہم ان کو اکھیڑ پھینکیں گے زمینوں سے اور نیست و نابود کر کے رکھ دیں گے۔یہ سب جھوٹی تعلی کی باتیں ہیں ان میں کوئی بھی حقیقت نہیں لَا يَحْزُنُكَ قَولُهُمْ اے محمد ! ان کی باتوں کی ادنیٰ بھی پرواہ نہ کر، کوئی غم نہ کر ان کی باتوں سے۔اِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا کلیہ ہر قسم کی عزت خدا کے ہاتھ میں ہے۔هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ اور وہ سننے والا بھی ہے اور وہ جاننے والا بھی ہے۔پس خدا کے نام پر ، خدا کی خاطر، اس کے دین کی عظمت کے لئے اور حضرت محمد مصطفی ہے