خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 68
خطبات طاہر جلد ۶ سے بھی بڑی چیزیں ہیں۔89 68 خطبہ جمعہ ۳۰ / جنوری ۱۹۸۷ء تو نہ باریک تر کا کوئی منتہا ہے نہ عظمت اور وسعت کی کوئی انتہاء ہے۔ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم باریک تر پہ بھی نظر کئے ہوئے ہیں اور بڑی سے بڑی چیز پہ بھی۔اس آیت میں اس ذکر میں جو خاص معنی پیدا ہوتے ہیں وہ یہ ہیں کہ مومنوں کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے بڑے کاموں کی توفیق ملتی ہے اور ملتی رہے گی۔اور وہ کام لوگوں کے سامنے آ جاتے ہیں۔بڑی چیزوں کو عام لوگ دیکھ لیتے ہیں لیکن بہت سے چھوٹے چھوٹے ایسے کام ہیں جو خدا کے مومن بندے اپنی توفیق کے مطابق کرتے چلے جاتے ہیں اور چونکہ وہ چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے دنیا کی ان پر نظر نہیں پڑتی۔اللہ تعالیٰ مومنوں کو یہ خوشخبری دے رہا ہے کہ تمہاری چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی میری نظر کے سامنے ہے۔میری آنکھوں کے سامنے رہتے ہو تم اور تمہارے دل میں جو ایک بہت ہی باریک تر پیار کا خیال آتا ہے اللہ کے لئے وہ بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری نظر کے سامنے ہے۔کوئی ذرہ زندگی کا ایسا نہیں ، کوئی اس کی حرکت نہیں، کوئی اس کا سکون نہیں ہے جس میں کوئی واقعہ پیدا ہوا ور وہ خدا کی نظر سے اوجھل ہو۔ان آیات کا انتخاب، میں آگے بھی ترجمہ کروں گا ، اس لئے میں نے کیا ہے کہ جن نیک کاموں کے لئے خصوصیت سے میں نے گزشتہ جمعہ میں بھی آپ کو توجہ دلائی تھی اور اس جمعہ میں بھی اب کچھ توجہ دلاؤں گا۔ان کے متعلق میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ خواہ وہ کام دنیا میں کسی کی نظر میں آئیں یا نہ آئیں، خواہ جماعت کا نظام ان سے واقف ہو یا نہ ہو، خواہ آپ کے گھر والے بھی ان سے واقف ہوں یا نہ ہوں، خواہ وہ اتنے مخفی ہوں کہ بائیں ہاتھ کے کام کی دائیں کو خبر نہ ہو ، دائیں ہاتھ کے کام کی بائیں کو خبر بھی نہ ہو تب بھی جس تک وہ اطلاع پہنچنی چاہئے اس کو پتا چل رہا ہے اور یہ آیت مدح کے مقام پر ہے، یہ انتباہ کے مقام پر نہیں ہے۔اس سے ملتی جلتی دوسری آیات ہیں جن کا مضمون دونوں طرف کھلا رہتا ہے یعنی اچھے کام بھی خدا کی نظر میں ہیں برے کام بھی خدا کی نظر میں ہیں ایک انتباہ کا رنگ رکھتی ہیں وہ آیات اور خوشخبری کا بھی۔لیکن یہاں چونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ذکر سے آغاز ہوا ہے اور درجہ بدرجہ آپ کے غلاموں کو شامل کیا گیا ہے اس لئے خالصہ یہ آیت مقام مدح میں ہے۔پس اس جماعت کا ذکر بھی ہے اس میں جو آخرین میں سے پیدا ہوئی تھی اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میں جس نے اچھے کام کرنے