خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 723
خطبات طاہر جلد ۶ 723 خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء رفتہ وہ کمزوری اور نرمی طاقت میں تبدیل ہو رہی ہے لیکن ایسی طاقت نہیں جس میں غیر معمولی دفاعی طاقتیں پائی جائیں بلکہ اپنی ذات میں ایک طاقت ہے جو رفتہ رفتہ ترقی پذیر ہے لیکن اس کے باوجود یک فصل کی ڈنڈی خواہ کتنی بھی مضبوط ہو جائے اس کو دشمن کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں ہوا کرتی۔اسی لئے ساتھ ہی فرمایا یعجب الزراع جو زمیندار ہیں اس کے کاشت کرنے والے وہ تو اس صورت کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں لیکن ان کے دشمن جو کفار ہیں ان کو یہ حالت دیکھ کر بہت ہی غصہ آتا ہے اور جتنا جتنا و فصل بڑھتی چلی جاتی ہے اتنادشمن کا غصہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔اب یہ دو نقشے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے مختلف ہیں لیکن جن لوگوں پر یہ حالات وارد ہونے والے ہیں ان کو حضرت محمد مصطفی ﷺ ہی کا ساتھی قرار دیا گیا اور کسی تیسرے کا ذکر کوئی نہیں۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ محمد مصطفى ﷺ اور ان کے ساتھیوں کے یہ دو نقشے ہیں۔اس مسئلے سے پردہ اس وقت اٹھتا ہے جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ پہلا حوالہ تو رات کا ہے اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کا پہلا جلوہ مثیل موسیٰ کے طور پر تھا اس لئے لا زما پہلے دور کے ساتھیوں کا پہلے ذکر ہے اور دوسرا حوالہ انجیل کا ہے اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کا دوسرا جلوہ مسیحیت کی طرح نرم شان مصافی علوس والا جلوہ ہے جس کو احمد نام کے جلوے سے موسوم کیا جاتا ہے۔تو صاف پتہ چلا کہ تاریخ اسلام کے دو مختلف ادوار کا ذکر ہے لیکن جن لوگوں کا ذکر ہے وہ محمد رسول اللہ ﷺ کے ہی ساتھی ہوں گے کسی اور کے ساتھی نہیں۔اس سے ایک مزید مسئلہ حل ہوا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے ایک نئی نبوت کا نعوذ بالله آغاز کیا اور ایک نئی امت بنالی ، یہ بالکل جھوٹ اور بے بنیاد الزام ہے۔قرآن کریم کی رُو سے آنحضرت ﷺ کی دوسری شان میں جو لوگ بھی ہوں گے وہ بلا واسطہ آنحضرت ﷺ ہی کے ساتھی قرار دئیے گئے ہیں۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد تو ساتھی بنانے کا ایک ذریعہ ہے لیکن ساتھی محمد رسول اللہ ﷺ کے ہی بنتے ہیں۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا جو مقام ہے وہ عام دوسرے تمام فرقوں اور دوسرے تمام مذاہب سے بالکل مختلف ہو جاتا ہے، بلند تر ہو جاتا ہے، ایک امتیاز اختیار کر جاتا ہے۔حضرت رسول اکرم ﷺ کے ساتھی قرار دے دینا کسی جماعت کو اس سے بڑا اعزاز ممکن ہی نہیں ہے۔چنانچہ اس پہلو سے جماعت احمدیہ کو