خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 705 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 705

خطبات طاہر جلد ۶ 705 خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۸۷ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان وو تحریک جدید کے دفاتر کا تعارف نیز دفتر اول کے کھاتوں کو زندہ کرنے اور شاملین کی تعداد بڑھانے کی تلقین خطبه جمعه فرموده ۳۰ را کتوبر ۱۹۸۷ء بمقام پورٹ لینڈ امریکہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔یہ ایک ایسا محاورہ ہے جو عموماً خاص مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔جیسے آج کا دن جبکہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور اس کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ اس مسجد میں جو پورٹ لینڈ میں ہی تعمیر ہونے والی پہلی مسجد نہیں بلکہ سارے امریکہ کے مغربی ساحل میں مجھے بتایا گیا ہے یہ وہ پہلی مسجد ہے جو اس ابتداء سے اسی غرض سے تعمیر کی گئی کہ خدا کے لئے ایک عبادت گاہ کے طور پر بنائی جائے گی اور آخر تک مسجد ہی کی غرض سے تعمیر ہوئی اور مکمل ہوئی۔تو یہ چونکہ سارے مغربی امریکہ کے ساحل کے ساتھ بنائی جانے والی پہلی مسجد ہے۔اس لحاظ سے یہ دن ہمارے لئے غیر معمولی خوشی کا دن اور غیر معمولی تشکر کا دن بنتا ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ محاورہ صرف چند مواقع کے لئے نہیں بلکہ زندگی کے ہر لمحہ پر چسپاں ہونے والا محاورہ ہونا چاہئے کیونکہ اگر آپ بنظر غائر دیکھیں ، تدبر کریں اپنی زندگی کے حالالت پر اور زندگی کا لمحہ لحہ جوخدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے۔اس کے پس منظر پر غور کریں تو خدا کا شکر کسی پہلو