خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 683
خطبات طاہر جلد ۶ 683 خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۷ء اپنی ذات کے خلاؤں کو نیکیوں سے پُر کر دیں اس سے مغربی معاشرہ آپ پر اثر انداز نہیں ہوگا اور آپ یقیناً غالب رہیں گے ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ اکتو بر ۱۹۸۷ء بمقام لاس اینجلس امریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: سفر کے دوران جس کا آغاز کینیڈا سے ہوا اگر چہ وہاں ایک دو دن ہی ٹھہرا اور بعد میں پھر امریکہ آیا اور یہاں تقریبا یہ سفر نصف تک پہنچ چکا ہے۔اس تمام سفر کے دوران جہاں جہاں بھی جانے کا موقع ملا عموما احباب جماعت نے ایک سوال بڑی شدت کے ساتھ اٹھایا کہ جس ملک میں یا جن ملکوں میں ہم رہ رہے ہیں یہاں کا معاشرہ اتنا گندہ ہو چکا ہے اور فضا اتنی زہریلی ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل سے متعلق فکر ہے۔اس لئے ہمیں کوئی ایسی ترکیب بتائیں جس کے نتیجے میں ، جس پر عمل کرنے سے ہم آئندہ اپنے بچوں کے بارے میں مطمئن ہوسکیں کہ یہ اسلامی اقدار کے ساتھ پلیں گے ،ساتھ جوان ہوں گے اور کسی طرح بھی یہ غیروں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔کینیڈا میں جو مجلس سوال و جواب تھی اس میں بھی میں نے اس سوال کا جواب دیا اور بعد میں خصوصیت کے ساتھ واشنگٹن میں بچوں کے اجلاس میں بھی میں نے اس مضمون کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔چونکہ یہ سوال عام طور پر اٹھایا جا رہا ہے اور اکثر ذہنوں کو بے چین کر رہا ہے اس لئے