خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 682 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 682

خطبات طاہر جلد ۶ 682 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء خطبہ ثانیہ کے دران حضور نے فرمایا: یہاں کی جماعت کے لئے خصوصیت کے ساتھ اور عموما جماعت کے لئے ایک پُر درد خبر ہے وہ یہ کہ ہمارے ایک بہت مخلص احمدی ڈاکٹر عبد الخالق صاحب جنہوں نے افریقہ میں وقف کے بعد بڑی عظیم الشان خدمات بھی سرانجام دیں اور یہ سارا خاندان ہی احمدیت کا بڑا فدائی خاندان ہے اچانک ان کو بہت صدمہ پہنچا ان کی اہلیہ خالدہ ادیب خانم ، بڑی عمر بھی نہیں تھی زیادہ اور صحت بھی اچھی تھی ، اچانک سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے لیکن اچانک بقضائے الہی وفات پاگئیں انا لله و انا الیه راجعون۔یہ ہمارے یہاں کی جماعت کے ایک مخلص کارکن جو خدا کے فضل سے جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ ڈیٹرائٹ بھی ہیں : ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب ان کی خوشدامنہ بھی تھیں۔اس لئے عموما ہم سب کے لئے دکھ کا موجب ہے لیکن خصوصا جماعت ڈیٹرائٹ کے لئے یہ دوہرا صدمہ ہے کہ ان کے ایک بہت اچھے کارکن کو یہ صدمہ پہنچا ہے۔ان کی نماز جنازہ غائب جمعہ اور عصر کی نماز کے معا بعد ہوگی۔اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: دعا کے لئے یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر بشیر الدین خلیل احمد صاحب کا ایک بچہ بیمار ہے جس کی وجہ سے بچے کی والدہ بھی بہت پریشان تھی ان کو دوہری پریشانی ہوئی ہے۔اس حالت میں چھوڑ کے جانا پڑا اور ڈاکٹر صاحب بھی پریشان ہیں ان کی صحت کے لئے بھی خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اعجازی شفا عطا فرمائے۔آمین۔