خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 666 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 666

خطبات طاہر جلد ۶ 666 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۷ء ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں کہ اگر چہ قانون ان کو بعض حقوق دلواتا ہے، آزادیاں دیتا ہے، ان کو برابر کا مواقع میں شریک قرار دیتا ہے لیکن عملاً یہ خستہ حال ہیں اور گلیوں اور کارخانے کے کمترین کام کرنے والوں میں آپ کو یہ دکھائی دیں گے۔جہاں تک اقتدار کا تعلق ہے حقیقت میں اقتدار کی کنجیاں سفید فام لوگوں کے ہاتھ میں ہیں اور اس کے نتیجے میں یہ بہت ہی بے چینی کا شکار ہیں۔جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اسلام چونکہ ایک عالمی مذہب ہے اس لئے رنگ اور نسل کی تمیز نہیں کرتا۔جیسے اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کے لحاظ سے کسی دوسری قوم کی تحقیر کی جائے اسے ذلیل سمجھا جائے اسی طرح اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کی بنا پر کسی قوم سے انتقام لیا جائے اور اس سے انصاف کا سلوک نہ کیا جائے اور اپنی قوم کو انتظامی تعلیم دی جائے۔اسلام ایک توازن کامذہب ہے اس لئے جب میں یہ تفریق کر کے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں تو ہرگز مراد یہ نہیں کہ احمدیت ایک طرف ہے اور دوسری طرف نہیں ہے۔احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں لیکن اگر کوئی احمدیت تفریق کرتی ہے تو ظالم اور مظلوم کے درمیان کرتی ہے، ایک رنگ اور دوسرے رنگ کے درمیان نہیں کرتی۔لیکن اس وقت میں اس کی تفصیل میں بھی نہیں جانا چاہتا۔میں آپ سے ان دونوں سے جو بحیثیت احمدی یہاں موجود ہیں خواہ وہ کسی رنگ سے تعلق رکھتے ہوں سیاہ رنگ سے تعلق رکھتے ہوں یا نسبتاً کم سیاہ رنگ سے تعلق رکھتے ہوں یا بالکل سفید رنگ سے تعلق رکھتے ہوں۔ان سے میں ان آیات میں بیان کردہ مضمون کی روشنی میں کچھ اہم باتیں کرنی چاہتا ہوں۔امر واقعہ یہ ہے کہ وہ پاکستانی خصوصیت کے ساتھ جو باہر سے تشریف لائے اور یہاں آباد ہوئے وہ بھی ایک قسم کے Complex کا شکار ہیں یعنی احساس کمتری صرف رنگ کے سیاہ ہونے سے نہیں ہوا کرتا بعض دفعہ رنگ کے کم سیاہ ہونے سے بھی ایک احساس کمتری پیدا ہو جاتا ہے۔احساس کمتری تو دل کے چھوٹا ہونے کا نام ہے، نظر کے چھوٹا ہونے کا نام ہے۔خواہ یہ دل کا چھوٹا پن، اور نظر کا چھوٹا پن کالے رنگوں میں پایا جائے یا سفید رنگوں میں پایا جائے یا درمیان کے رنگوں میں پایا جائے اس کا مظہر ایک ہی ہو گا یعنی احساس کمتری اور دنیا کے معاشرے کی بہت سی بیماریاں احساس کمتری کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں لیکن سب سے زیادہ مذہب کی دنیا میں اگر کوئی قوم یا بعض