خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 627
خطبات طاہر جلد 4 627 خطبه جمعه ۱/۲ کتوبر ۱۹۸۷ء چنانچہ اس فیصلے کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی ایسی جگہوں پہ مجھے جانے کا اتفاق ہوا جن کو علاقوں کے لحاظ سے خطرناک علاقہ سمجھا جاتا تھا اور میرے ساتھ کوئی مرد بھی اور نہیں تھے میرے بیوی تھی ، دو بیٹیاں تھیں، دو جوان بیٹیاں اور اگر خطرہ لاحق ہوسکتا تھا تو اس حالت میں مجھے زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ جب خدا کی خاطر انسان ایک عزم کر کے ایک نیک قدم اٹھاتا ہے تو لازما اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت بھی میسر آتی ہے۔چنانچہ وہ بھی ایسے حیرت انگیز طریق پر آئی کہ مقتل ششدر رہ جاتی ہے ، وہم وگمان میں بھی انسان کے نہیں آسکتا کہ عام حالات میں انسان کے ساتھ ویسا سلوک ہوسکتا ہے۔یہ میں اس لئے آپ کو بتارہا ہوں کے اس وقت میں خلیفہ وقت تو نہیں تھا اس وقت ایک جماعت کا ایک عام فرد تھا جس کے سپر د جماعت کی کوئی بہت بڑی ذمہ داری نہیں تھی اور یہ سفر بھی ذاتی نوعیت کا سفر تھا اس کے باوجود جب میں نے ایک فیصلہ خدا تعالیٰ کی خاطر کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس رنگ میں حیرت انگیز نصرت فرمائی کہ اس کا وہم و گمان بھی خود میرے ذہن میں نہیں تھا کہ اس حد تک اللہ تعالیٰ محبت اور پیار کا سلوک فرمائے گا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح پیارا ہے کیونکہ خدا اپنے بندوں کے درمیان تفریق نہیں کرتا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح عزیز ہے کیونکہ جو خدا کو عزیز رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ضرور انہیں عزیز رکھتا ہے۔اس کی نظر میں نہ کوئی کالا ہے نہ کوئی گورا ہے نہ کوئی شمالی ہے نہ کوئی جنوبی۔اس نے جو رسول ہمیں عطا فرمایا اس کے نور کے متعلق بیان کیا لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّة ( النور : ۳۶) وہ ایسا نور ہے جو مشرق اور مغرب میں تمیز نہیں جانتا، وہ مشرق کو بھی اسی طرح روشن کرنے والا ہے جس طرح مغرب کر روشن کرنے والا ہے۔پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس ملک میں رہتے ہوئے اگر آپ خدا کی خاطر اپنے دلوں میں کچھ نیک پاک ارادے قائم کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی نصرت فرمائے گا اور غیر معمولی طور پر آپ سے پیار اور محبت کا سلوک فرمائے گا۔بہت سے ایسے واقعات ہیں جن کی تفصیل کا یہاں موقع نہیں لیکن ایک مختصر سا واقعہ میں آپ کو بتا تا ہوں غالباً پہلے بھی ایک دفعہ ذکر کر چکا ہوں کسی خطبے میں لیکن ہر خطبہ ہر دوست تک خصوصا جو باہر ہیں ان تک نہیں پہنچتا اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ میں ہونے والا واقعہ تھا اس لئے آپ کے علم میں دوبارہ لانا چاہئے۔