خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 622 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 622

خطبات طاہر جلد ۶ 622 خطبه جمعه ۲۵ ستمبر ۱۹۸۷ء تو اس لئے ہر احمدی جو سنتا ہے وہ اس بات کو یاد رکھے کہ وہ جوابدہ ہے اور مجھے جوابدہ کا مطلب ہے کہ بالآخر خدا کو جوابدہ ہے کیونکہ میری تو کوئی بھی حیثیت نہیں ہے جس میں میں آپ سے بات کر رہا ہوں سوائے اس کے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک منصب پر کھڑا کیا ہے۔پس اس منصب کی رعایت سے میں بات کر رہا ہوں کہ آپ میں سے ہر شخص جوابدہ ہے اگر وہ باتیں سنے گا اور سن کر آگے پہنچانے کی عادت نہیں ڈالے گا تو پھر وہ اس بیماری میں آگے پھیلانے کے لئے ایک میڈیم (Medium) بن رہا ہے اور اس سزا سے وہ مبر انہیں ہوسکتا جو بیماروں کی سزا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ایک صحت مند وجود کی طرح بیماریوں کے خلاف دفاع کرنے کی اہلیت پیدا کریں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: آج کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب ہو گی جمعہ کے معا بعد۔ان میں سے ایک ہمارے ملک حبیب الرحمان صاحب مرحوم ہیں جو ربوہ میں ایک لمبے عرصے تک مختلف جماعتی خدمتوں پر مامور رہے اور خصوصا مشکل حالات میں سکول کی انہوں نے بہت خدمت کی ہے کیونکہ انسپکٹر سکولز رہے تھے بڑے لمبا عرصہ اس لئے ان لوگوں سے تعارف تھا ان کا جو اس محکمے سے تعلق رکھنے والے ہیں کئی ان میں سے بڑے افسر تھے ان کے مزاجوں کو جانتے تھے کس طرح بات کرنی ہے تو شدید سختی کے اور شرارت کے دور میں بھی ان کی کوششوں کو اللہ تعالیٰ نے میٹھا پھل دیا اور کئی قسم کی تکلیفوں سے ہمارے بچے بچ جاتے رہے۔ویسے بھی خدمتیں اور بھی کئی کرنے کا موقع ملا۔ہمارے ڈاکٹر پروفیسر عبدالسلام صاحب کے ماموں تھے اور ان کے ایک بھائی چوہدری عبد الرشید صاحب بھی ہماری انگلستان کی جماعت میں بہت معروف ہیں ،اچھے خدمت کرنے والے ہیں۔دوسرا جنازہ ہے والدہ صاحبہ مکرم جہانگیر محمد صاحب جوئیہ۔یہ ہمارے خوشاب کے امیر ہیں جنہوں نے تمام امراء میں سب سے زیادہ کلمہ شہادہ کے لئے قربانیاں دی ہیں اور مشقتوں اور تکلیفوں کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ کر پھر آگے قدم بڑھا کر قربانیاں دی ہیں۔ایک موقع پر میں نے ان کو لکھا بھی کہ آپ اب بیج (Badge) لگانا تو فرض نہیں ہے مگر جو لگاتے ہیں اس حق کی خاطر کہ ہاں ہمارا حق ہے فرض ہو یا نہ ہو وہ قربانی دے رہے ہیں ساری جماعت کے لئے اور اس کلمے کی عظمت کے لئے قربانی دے رہے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر فر دضرور پیج لگا کے پھرے۔آپ کے