خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 593 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 593

خطبات طاہر جلد ۶ 593 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۷ء یقیناً یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے کہ مرنے کے بعد بھی رفعتوں کی کوئی انتہا نہیں ہوگی بلکہ درجات انسان کے بڑھتے چلے جائیں گے اور ان درجات کے لئے اسے روحانی رنگ میں کچھ نہ کچھ محنت بھی ضرور کرنی پڑے گی۔اس تربیت کے مضمون کے متعلق ہمیں آنحضرت ﷺ کی حدیث سے علم ہوتا ہے کہ وہ بچے جو بلوغت تک پہنچنے سے پہلے جب پہلے سے ایک شریعت ان پر فرض ہوئی ، فوت ہو جاتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے سپردان کی روحیں کی جاتی ہیں کہ وہ ترقیات جو اس دنیا میں نہیں کر سکے وہ ان کی طرف ان کو تربیت دے کر آگے بڑھائیں اور ان کی نشو ونما کریں۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ابی حریره جلد۲) تو اگر نشو ونما کا سلسلہ بچوں میں جاری ہے تو ہر گز بعید نہیں بلکہ زیادہ قرین قیاس ہے کہ بڑوں میں بھی آئندہ ترقی کی راہیں کھلی رہیں گی۔بہر حال بعد کی دنیا کے حالات تو بعد کی دنیا میں جانے کے بعد ہی حقیقی طور پر معلوم ہو سکتے ہیں لیکن قرآن کریم نے جو کھڑکیاں کھولی ہیں اس سے میں یہی انداز ہ لگا تا ہوں کہ کوئی آخری ایسی آرام کی منزل نہیں ہے جس کے بعد جد و جہد ختم ہو جاتی ہے۔پس اس دنیا میں تو جد و جہد ہماری زندگی کا ایک لازمہ ہے اور جیسا کے میں نے بیان کیا مذہبی دنیا میں تو Retirement کا کوئی تصور نہیں۔اگر Retirement کا کوئی تصور ہوتا تو سب سے زیادہ نبی حقدار تھے کہ ان کو Retire کیا جاتا۔اتنی محنت اٹھاتے تھے اتنی قوم کے لئے انہوں نے دکھ برداشت کئے اور ہمیشہ کرتے رہے اور اتنا مسلسل ان کے ذہنوں پر اور ان کے اعصاب پر بوجھ رہا کے دنیاوی مشقتوں سے بڑھ کر ذہنی بوجھ ان کی صحبتوں پر زیادہ اثر کرتارہا۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ مجھے تو ہود نے بوڑھا کر دیا۔تین سورتیں اکٹھی ہیں مینوں کا ذکر ملتا ہے ایک حدیث میں ہے شیبتنی الھود کے مجھے تو سورۃ ہود نے بوڑھا کر دیا۔(ترمذی کتاب التفسیر حدیث نمبر: ۲۲۱۹) یعنی لوگوں کو تو عمر بوڑھا کرتی ہے گزرتا ہوا وقت بوڑھا کرتا ہے یا جسمانی مشقتیں کرتی ہوں گی لیکن مجھے تو اس مضمون نے جو سورۃ ہود میں نازل ہوا ہے جس نے مجھے ڈرا دیا کہ قومیں کس طرح ہلاک ہوا کرتی ہیں اس کی فکر نے بوڑھا کر دیا ہے۔تو انبیاء کے اوپر جو ذہنی بوجھ ہوتے ہیں وہ عام جسمانی بوجھوں سے بہت زیادہ ان کے اوپر Demanding ہوتے ہیں، ان کی صحت کے اوپر وہ ایسے گہرے بداثر چھوڑتے ہیں کہ خدا کا فضل