خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 590
خطبات طاہر جلد ۶ 590 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء کرتے تھے کہ لوہاوہ دھات ہے جس نے سب سے زیادہ انسان کی تعمیرات میں حصہ لیا ہے، بڑے بڑے کھڑے رہنے والے تعمیری کام یا چلنے پھرنے والی مشینیں لوہے سے بنائی گئیں۔لیکن پھر مجھے اچانک خیال آیا کہ اس سے بہت زیادہ قوت تو لوہے کی اس صلاحیت میں ہے کہ اس کے ذرے ایک طرف ہو جاتے ہیں۔چنانچہ اگر آپ مقناطیس کو نکال دیں انسانی ترقی سے تو ہم ہزاروں سال پیچھے لوٹ جائیں۔بجلی کی طاقت کا تصور مقناطیس سے پیدا ہوا ہے اور مقناطیس بننے کی لوہے میں صلاحیت نہ ہوتی تو آپ بجلی بنا ہی نہیں سکتے تھے اور اتنے غیر معمولی کام جو اس زمانے میں ہوئے ہیں جس میں انسان کی ترقی کی رفتار بھی ہزاروں گنا آگے بڑھ چکی ہے ان تمام باتوں کا انحصار بجلی پر ہے اور بجلی پیدا ہوتی ہے لوہے کی اس صلاحیت کے نتیجے میں کہ اس کے ذرے ایک طرف ہو جائیں۔آپ کو خدا نے وہ صلاحیت بخشی ہوئی ہے آپ محمد ﷺ کی امت ہیں۔آپ کو فرمایا ہے اور بار بار فرمایا ہے کہ ایک طرف رخ کرو تمہارے اندر ایک عظیم روح پیدا ہوگی۔کیوں وہ طاقت حاصل نہیں کرتے؟ اس لئے آپ کی انفرادی طاقت کا مجموعہ خواہ کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو اس اثر پر اگر آپ عمل کر جائیں تو آپ کے اندر اتنی غیر معمولی قوت جاذ بہ پیدا ہو جائے گی کہ پھر تو آنے والوں کا یہ حال ہوگا:۔میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذ بہ دل اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے (دیوان غالب صفحه : ۲۹۶) مقناطیسی قوت یہ بات پیدا کر دیا کرتی ہے۔لوگوں کے لئے چارہ ہی نہیں رہے گا سوائے اس میں کہ آپ میں آئیں اور آپ میں شامل ہوتے چلے جائیں۔خدا کرے کہ جلد تر وہ قوت ہمیں نصیب ہو۔آمین۔