خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 588
خطبات طاہر جلد ۶ 588 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء پرانے اختلافات کی طرف لوٹے اور ان کو شدید نقصان پہنچا۔تو مومن تو ایک بل سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا اس تعریف کو پیش نظر رکھیں۔اگر آپ نے اختلافات کو اپنے لئے زہر قاتل نہ سمجھا اور اس سے زہر قاتل کی طرح پر ہیز نہ کیا تو ساری ترقی ضائع ہوسکتی ہے۔خصوصاً جبکہ غیر قوموں سے عظیم مقابلہ ہے اسلام کی طرف سے، اس وقت اختلاف کا صرف ایک منفی پہلو نہیں ہے جو آپ کو پیش نظر رکھنا ہے، جس سے بچنے کی کوشش کرنی ہے۔ایک یہ بات بھی ملحوظ رکھیں کہ اختلاف نہ ہونے کے نتیجے میں ایک مثبت طاقت عطا ہوتی ہے جو بہت ہی بڑے اور عظیم کام کرنے کی اہلیت آپ کو عطا کر دیتی ہے۔وہ طاقت کیسے عطا ہوتی ہے؟ قرآن کریم میں اس کی طرف اشارہ موجود ہے اور وضاحت بھی موجود ہے بار بار یہ فرمایا گیا ہے کہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوص (الصف: ۵) بنو۔اتحاد کے نتیجے میں تمہیں غیر معمولی طاقت عطا ہوگی ، لوگ تمہیں تو ڑ نہیں سکیں گے پھر۔بہت سے مختلف اصول بیان فرمائے مختلف رنگ میں۔روشنی ڈالی اور یہ بتایا کہ اگر اختلاف نہیں کرو گے تو تمہارے اندر ایک ریح پیدا ہوگی اور اگر اختلاف کرو گے تو وہ ریح نکل جائے گی۔وہ ریح کیا چیز ہے جس کا قرآن کریم ذکر فرماتا ہے؟ وہ کون سی طاقت ہے جو بظاہر اسی تعداد پر مشتمل مسلمان ہونے کے وہ کبھی ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی ، آتی بھی ہے اور غائب بھی ہو جاتی ہے اور نظر نہیں آتی کہ کیوں ایسا ہو رہا ہے۔اس پر غور کرنا چاہئے۔قرآن کریم نے جہاں آسمان سے نازل ہونے والی چیزوں کا ذکر فر مایا وہاں لوہے کا بھی ذکر فرمایا کہ ہم نے لوہے کو آسمان سے نازل فرمایا ہے۔چنانچہ اس اصول کے پیش نظر کہ خدا تعالیٰ نے صرف ان چیزوں کے نزول کا ذکر فرمایا ہے جو اپنی جنس میں سب سے زیادہ فائدہ مند تھیں اور باقی چیزوں کو چھوڑ دیا ہے۔اپنے نوع میں بعض چیزیں ہیں جو غیر معمولی افادہ کی طاقت رکھتی ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہم نے نازل کیا۔مثلاً پانی کو نازل کیا، لوہے کو نازل کیا، دودھ دینے والے جانوروں کو نازل کیا، لباس کو نازل کیا ، حضرت محمد مصطفی ﷺ کو نازل کیا ، کسی اور نبی کو نازل نہیں کیا۔کیا تو سب کو ہے لیکن ذکر صرف حضرت محمد مصطفی ﷺ کا کیا ہے۔تو نزول کا لفظ بتا تا ہے کہ ہر نوع میں جو سب سے زیادہ شاندار فائدے کی چیز تھی اس کا ذکر فرمایا گیا ہے۔چنانچہ اس پہلو سے میں لوہے کے متعلق غور کرتا رہتا ہوں کہ اس میں کیا آخر غیر معمولی بات