خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 553
خطبات طاہر جلد ۶ 553 خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۸۷ء تاریخی سنگ میل ہے۔آپ کو اپنا یہ امتیاز پیش نظر رکھنا چاہئے کہ آپ وہ ہیں جن کی مسجد جلائی گئی ہے آپ وہ بد بخت نہیں ہیں جو مسجد میں جلانے والے ہیں۔کتناز مین آسمان کا فرق ہے۔جب سے خدا تعالیٰ نے آدم کے ذریعے نبوت کا آغاز فرمایا یہ ایک دوہری تاریخ انسانیت کی چل رہی ہے۔کچھ وہ لوگ ہیں بد نصیب جو خدا کے گھروں کو جلانے والے ہیں کچھ وہ لوگ ہیں جن کو دکھ دیا جاتا ہے خدا کے نام پر اور جن کی عبادت گاہوں کو جلایا جاتا ہے اور یہ تفریق مسلسل بڑی نمایاں چلی آرہی ہے۔آپ اس گروہ میں داخل ہوئے ہیں جن کو خدا کے نام پر تکلیف دی جاتی ہے اور جن کے عبادتگاہوں کو جلایا جاتا ہے۔تو سودا تو ایسا سودا نہیں ہے جس پر آپ دکھ محسوس کریں یا پژمردہ ہوں۔دکھ اس بات کا ہے کہ خدا کی عبادت کی جگہ کو خدا کے نام پر جلایا گیا ہے۔ایک جذباتی تکلیف ہے لیکن جہاں تک سود وزیاں کا تعلق ہے جہاں تک اس بات کے تولنے کا تعلق ہے کہ آپ کا حاصل کیا ہے، آپ کا نقصان کیا ہوا ہے۔آپ فائدے ہی فائدے میں ہیں ،قطعا آپ کا کوئی نقصان نہیں۔ایک اور پہلو ہے اس کا جس میں مجھے خطرہ تھا کہ آپ کو نقصان نہ پہنچے اور میری توجہ آپ کے روحانی نقصان کی طرف ہے مادی جسمانی نقصان تو معمولی حیثیت رکھتے ہیں۔اس کی طرف بھی میں آپ کو متوجہ کر دینا چاہتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ اخباروں کے جو بھی میں نے اقتباسات دیکھے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ شاید بعض احمدیوں کی طرف سے بھی یہ تاثر دیا گیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ ہے حالانکہ ہمیں ہرگز بغیر شواہد کے بات نہیں کرنی چاہئے۔ہم ہرگز یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ حکومت پاکستان کا ہاتھ ہے یا سعودی عریبیہ کے جو مختلف ادارے دنیا میں کام کر رہے ہیں، رابطہ عالم اسلامی وغیرہ ان میں سے کسی کا ہاتھ ہے یا مقامی شرارت ہے۔جب ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ بغیر شواہد کے ہم پر کوئی الزام لگائے ، جب ہم جھوٹ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جب ہمارے او پر بولا جاتا ہے تو ہمارا یہ کوئی حق نہیں کہ ہم چاہے ہمارا دشمن ہی ہو اس کے اوپر جھوٹ بولیں یا اس کی طرف بغیر شواہد کے بغیر دلیل کے باتیں منسوب کریں۔اب تک ایسے کئی واقعات گزر چکے ہیں اور ہر ایسے واقعہ کے بعد جب میں نے خطبہ دیا تو اس میں اس طرف متوجہ کیا کہ جب تک ہمیں یقینی طور پر معلوم نہ ہو کہ کون سا گروہ یقینی طور پر سے مراد یہ ہے کہ ایسے مضبوط شواہد معلوم نہ ہوں کہ