خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 549 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 549

خطبات طاہر جلد ۶ 549 خطبه جمعه ۴ ۱ را گست ۱۹۸۷ء آیت۔اپنے اولین کو دیکھو اور اپنے آخرین کو دیکھو تمہارے اندر پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں۔پس اس نقطۂ نگاہ سے دنیا کی ہر جماعت میں با قاعدہ منصوبہ بننا چاہئے ملکی سطح پر بھی ،صوبائی سطح پر بھی اور جماعتی سطح پر بھی اور ایسے لوگ جن کی بہت سے صلاحیتیں ابھی Harness نہیں ہوئیں، ان کے اوپر ذمہ داریوں کے بوجھ نہیں ڈالے گئے ، ان کے متعلق منصوبے بنائے جائیں کہ کس طرح ان کو آہستہ آہستہ جماعت کے غیر معمولی فعال اور خدا کی رضا حاصل کرنے والے وجودوں میں تبدیل کرنا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگر ہم ساری دنیا میں اس منصوبے پر عمل شروع کر دیں تو اس کے غیر معمولی فوائد فوری اگر نظر نہ بھی آئیں تو آئندہ چند سال میں ظاہر ہوں گے اور ہمارے جتنے بھی نیک منصوبے ہیں ان سب میں برکت پڑ جائے گی۔منصوبے اچھے جتنے چاہے ہوں اگر اچھے کارکن میسر نہ ہوں تو منصوبے بے معنی ہو جایا کرتے ہیں۔اچھے کارکن میسر ہوں مگر تعداد کافی نہ ہو اور منصوبہ زیادہ بوجھ اٹھانے والا ہو تو پھر بھی انسان بہت سی برکتوں سے محروم رہ جایا کرتا ہے۔تو جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ منصوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، جماعت خود ایک نہایت اعلیٰ منصوبہ ہے لیکن کام کرنے والوں کی کمی ہے اور جتنا آپ نے ترقی کی ہے اتنا اس کمی کا احساس زیادہ پیدا ہوا ہے۔گزشتہ چند سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ابتلا کے نیک پھل کے طور پر خدا نے جماعت کو بہت ہی ترقی عطا فرمائی ہے اور اس ترقی نے میری توجہ اس بات کی طرف مبذول کی ہے کہ اگر سارے ہم شامل ہو جائیں اور اپنا سب کچھ اس راہ میں ڈال دیں تو سینکڑوں گنا زیادہ ترقی اور ممکن ہے۔بہت سے درجات ہیں جنہیں ہم نے ابھی طے کرنا ہے اور جو ہمارے منتظر ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے یہ کام ایک دو سال میں تو مکمل نہیں ہوا کرتا کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، لمبی محنت ہے جو چاہئے۔جس طرح زمینیں بحال نہیں ہوا کرتیں اسی طرح انسان بھی اتنی جلدی بحال نہیں ہوا کرتے۔وقت لگتا ہے بہت محنت چاہئے ، نئی نئی ترکیبیں پھر آپ کو سوجھیں گی اور چار پانچ دس سال کے اندر مسلسل جماعت کی حالت بدلتی رہے گی۔بہت ضروری ایک اور نقطہ نگاہ سے بھی ہے اگر آپ کے پاس اچھے مربی اور نہ آئے تو نئے