خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 51 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 51

خطبات طاہر جلد ۶ 51 خطبہ جمعہ ۲۳ جنوری ۱۹۸۷ء میں کم سے کم ایک سوممالک میں جماعت ایک عظیم الشان عالمگیر جشن منا رہی ہوگی۔اس جشن کے لئے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس سال میں کتنے اخرجات کی ضرورت ہوگی اور جس رنگ میں ہم نے وہ ، اسلامی رنگ میں اس جشن کو منانا ہے اس کے لئے بہت سی تیاریاں ابھی سے شروع ہیں جن پر اخراجات اٹھ رہے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ وہ مطالبے زیادہ ہونے والے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ کو اب صد سالہ جو بلی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی طرف یاددہانی کروائی جائے۔جہاں تک بیرون پاکستان کے وعدہ جات کا تعلق ہے لیکن اس سے پہلے میں پاکستان کے وعدوں کا ذکر کروں عام طور پر ہمیشہ سے یہی ترتیب چلی آئی ہے۔پہلے پاکستان کے وعدوں کا ذکر ہوتا ہے پھر بیرون پاکستان۔پاکستان کی طرف سے کل وعدہ پانچ کروڑ چار لاکھ اناسی ہزار آٹھ سو ستر روپے کا تھا۔اس میں سے اب تک گزشتہ بارہ سال میں کل چودہ سال کے اوپر یہ وعدہ پھیلا ہوا تھا چودہ سال کے اندر یہ وعدہ کیا جانا تھا یعنی وعدے کو پورا کرنا تھا۔اس تدریجی نسبت کے ساتھ وعدوں کی ادائیگی ہوتی تو بہت معمولی رقم باقی رہ جاتی مگر اب تک دو کروڑ چوراسی لاکھ انتیس ہزار آٹھ سو چھیاسی کی رقم پاکستان سے موصول ہوئی ہے۔گویا کہ وعدہ 56۔32 فیصد وصول ہوا اور سال صرف دو باقی ہیں بلکہ واقعہ اگر دیکھا جائے تو سال دو نہیں بلکہ ایک باقی ہے۔کیونکہ اس سال اگر وعدہ پوری طرح نہ ملے تو اگلے سال پھر تاخیر ہو چکی ہوگی اور جس سال جشن منایا جا رہا ہو گا اس سال یہ تو نہیں کیا جا سکتا کہ ساتھ اخراجات ہورہے ہوں ساتھ فکر کی جارہی ہو کہ فلاں نے وعدہ پورا کیا یا نہیں کیا۔اس سے پہلے پہلے کلیہ وعدے موصول ہو جانے چاہئیں۔اس سال کو اگر ہم مطمح نظر بنائیں کہ اس سال کے آخر تک اپنا وعدہ پورا کریں گے تو کچھ جیسا کہ عموماً دستور ہے کچھ حصہ جماعت کا مجبور پیچھے بھی رہ جائے گا اور وہ ہوسکتا ہے اگلے سال کے شروع کے چند مہینوں میں اپنا وعدوں کے ایفاء سے فارغ ہو جائے۔لیکن اگر اگلے سال کو بنایا گیا مطمح نظر کہ اگلے سال وعدے پورے کئے جائیں تو پھر مجھے خطرہ ہے کہ بہت ہی زیادہ تاخیر ہو جائے گی۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے، وعدہ 37,14,585 ڈالرز کا تھا یعنی جو بھی رقم بنی مختلف وقتوں میں مختلف جگہوں میں ان کو ہم نے ایک کرنسی میں اکٹھا کر کے آپ کے سامنے رکھا ہے تا کہ آسانی ہو جائے ورنہ پھر بکھرے ہوئے وعدوں کو جو مختلف Currencies میں ہوں ان کو ایک جگہ جمع کیا ہی نہیں جاسکتا۔تو اگر ہم فرض کریں کہ سب وعدے ڈالرز میں تھے تو 37,14,585