خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 543
خطبات طاہر جلد ۶ 543 خطبه جمعه ۴ ار ا گست ۱۹۸۷ء ایسے ہوتے ہیں جن کو زمین کا جو اچھا ٹکڑ امل جائے اس پر فصل لگاتے رہتے ہیں اور جو نسبتا کمزور ٹکڑے ہیں ان کی بحالی کی کوشش نہیں کرتے یا محنت برداشت نہیں کر سکتے۔نیچے دوطرح کے نقصان پہنچتے ہیں ان کو۔اول یہ کہ جو زمین بحال ہو سکتی تھی بحال نہ ہونے کے نتیجے میں بد سے بدتر ہوتی چلی جاتی ہے اور پھر یہ خطرہ پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ ایسی حالت میں پہنچ جائے کہ پھر اس کی واپسی ممکن نہ ہو۔چنانچہ یہ جو تیسری آیت میں ذکر ہے وہ اسی قسم کی زمینوں کا ذکر ہے۔ابتداء میں اچھے بھلے مومن ہوں گے خدمت دین سے غافل رہنے کے نتیجے میں رفتہ رفتہ سرکنے شروع ہوئے یہاں تک کہ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ جیسا کہ لوگوں نے دیکھا واقعہ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ ہوگئے۔یعنی ضعیف زدہ ہو گئے الْمُسْتَضْعَفِینَ نہیں رہے بلکہ ضعف زدہ بن گئے۔پہلے دشمن نے ان کو کمز ور سمجھا پھر واقعہ کمزور ہو گئے۔چنانچہ ایسی زمینیں پھر ہاتھ سے نکل جاتی ہیں اور کلر تھور کا شکار ہو جاتی ہیں۔ان کو واپس لانے کے لئے غیر معمولی محنت کرنی پڑتی ہے۔کچھ زمیندار ایسے ہیں جو ان پر بھی محنت کرتے ہیں اور ان سے بھی غافل نہیں رہتے ان کو بھی کھینچ کر واپس لانے کی کوشش کرتے ہیں۔اور ایسے جو دو قسم کے زمیندار ہیں ان کے حالات میں زمین آسمان کا فرق پڑ جاتا ہے۔مجھے لمبا تجربہ ہے زمینداری کا خود اپنے بھی اور بھائیوں کی مشترکہ زمین پر بھی میں نے کام کیا ہے اس لئے میں جانتا ہوں کہ جہاں ایسا مینیجر ہو جو محض دکھاوے کے لئے اپنی اوسط (Average) کو بڑھانا چاہتا ہے وہ بالعموم اچھی زمینیں اپنے لئے بچن لیتا ہے اور انہیں پر کام کرتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ دیکھیں میرے فی ایکڑ اوسط کا معیار دوسرے سے بہتر ہے۔اس کے مقابل پر ایک دوسرا مینیجر ہوتا ہے جو دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ زمیندارے سے محبت کرتے ہوئے ،زمیندارے کے اصولوں کو سمجھ کر کام کرتا ہے۔اس کی کیفیت یہ ہے کہ شروع میں بعض دفعہ اس کی اوسط کم دکھائی دیتی ہے اور بعض دفعہ کئی سال تک اس کے کام کی خوبیاں ظاہر نہیں ہوتیں لیکن رفتہ رفتہ جب آپ دیکھتے ہیں تجزیہ کر کے گزشتہ سالوں سے مقابلہ کر کے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی زمینیں دوسرے مینجر کی نسبت بہت زیادہ آگے نکل چکی ہیں۔خراب زمینوں اچھی زمینوں کی نسبت میں فرق پڑ گیا ، اچھی زمینیں پہلے سے بہت بہتر ہو گئیں رفتہ رفتہ لیکن اس کے برعکس جو خراب مینیجر ہے یا خراب زمیندار یا ناواقف زمیندار اس کو ایک اور نقصان بھی پہنچتا ہے۔اگر زمین اچھی ہو اور تھوڑی ہو اور اس پر زیادہ بوجھ ڈالا