خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 529
خطبات طاہر جلد ۶ 529 خطبہ جمعہ ۷/اگست ۱۹۸۷ء پس تکبر کو چھوڑتے ہوئے اس سے بچتے ہوئے ،اس سے انتہائی کوشش کے ساتھ احتراز کرتے ہوئے اپنے اندر، اپنے گھروں کے اندر زینت پیدا کرنے کی بھی کوشش کریں اور زینت آپ کی صفائی کی اس طرح حفاظت کرے گی جس طرح نوافل فرائض کی حفاظت کرتے ہیں۔جن لوگوں کوزینت کی عادت ہو جاتی ہے وہ صفائی کے ادنی معیار پر نسبتاً زیادہ آسانی کے ساتھ پورا اترتے ہیں کیونکہ زینت صفائی سے آگے ایک نفلی قدم ہے۔جتنا زیادہ آپ زینت کی طرف توجہ کریں گے، ان شرائط کے ساتھ جو میں نے بیان کی ہیں، اتنا ہی صفائی کا معیار خود بخو داونچا ہوتا چلا جائے گا۔پس گھروں میں صفائی پیدا کرنا، اپنے جسم میں صفائی پیدا کرنا اور حتی المقدور کوشش کرنا کہ ان میں زینت پیدا ہو اور زینت بھی کسی غیر معمولی خرچ کو نہیں چاہتی۔ہر انسان اپنے حالات کے مطابق ذراسی بھی کوشش کرے تو زینت کا کوئی نہ کوئی رنگ اختیار کر سکتا ہے۔میں نے دیکھا ہے غریب قوموں میں بھی بعضوں میں جہاں زینت کی طرف توجہ ہے وہ لپائی ایسی صاف ستھری کرتی ہیں یعنی ان کی عورتیں کہ ان کے گھر سجے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایسے دیہات غریب دیکھے ہیں میں نے جہاں مزاج میں زنیت پائی جاتی ہے۔ان کے کھلیان بھی سجے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے گھروں کے صحن صاف ستھرے اور پاکیزہ اور ان کے گوبر اور مٹی سے کی ہوئی لپائی کا معیار ہی ایسا اچھا ہوتا ہے کہ انسان کھڑے ہو کر دیکھتا ہے اور نظر لذت محسوس کرتی ہے۔تو زینت بھی غربت میں اختیار کی جا سکتی ہے، مزاج میں زینت کی صلاحیت ہونی چاہئے۔پس آنحضرت ﷺ کے ان ارشادات کی روشنی میں تمام دنیا کی جماعتوں کو اول اپنے بیوت کا معیار بہت بلند کرنا چاہئے۔سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اللہ کا گھر ہونا چاہئے کسی محلے میں کسی شہر میں اور ساری جماعت کو اس کو پاکیزہ رکھنے میں اور اسے زینت بخشنے میں حصہ لینے کی اس طرح کوشش کرنی چاہئے کہ اگر حصہ ملے تو اپنا اعزاز سمجھے اگر حصہ نہ ملے تو محرومی سمجھے۔اسی طرح اپنے گھروں کو بھی خدا کے گھروں کے نمونے کے مطابق بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ لوگ جو باہر سے آئیں گے اور آنے والے ہیں کثرت کے ساتھ جب بھی وہ احمدی گھروں میں داخل ہوں تو ان کو محسوس ہو کہ یہ اسلامی گھر ہیں اور ہر دنیا کے احمدی گھر میں ایک قدرے مشترک پائی جائے یعنی پاکیزگی صفائی ، زینت۔بعض قوموں میں واقعہ یہ اسی رنگ میں اس مضمون کو سمجھا گیا ہے اور گھروں کی طرف اسی