خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 481 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 481

خطبات طاہر جلد ۶ 481 خطبہ جمعہ ۷ ار جولائی ۱۹۸۷ء آپ کے اندر یہ برکتیں دکھائی دینی چاہئیں، آپ کے اندر دعا کا مضمون بھی نہ صرف ذکر کے طور پر جاری رہنا چاہئے بلکہ عملاً آپ خود بھی دعا ئیں خلوص کے ساتھ کریں اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس طرح خلوص کے ساتھ دعاؤں کی عادت ڈالیں کہ جب وہ اس جلسے سے جائیں تو بعض خدا کے نشانات کے گواہ بن کر جائیں۔شاہد میں ایک یہ بھی مضمون ہے۔شاہد کا لفظ صرف نگران کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ گواہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور اعلیٰ درجے کا شاہد کے اندر یہ مضمون پایا جاتا ہے کہ وہ خدا کی قدرت کے گواہ ہیں ، خدا کی نصرت کے گواہ ہیں اور وہ دنیا میں یہ گواہیاں دیتے پھرتے ہیں۔اسی لئے آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کے گواہ بنائے گئے ، تمام انبیاء پر گواہ بنائے گئے ، ان کے لئے گواہ بنائے گئے یہ دونوں مضمون قرآن کریم میں ملتے ہیں۔تو اس طرح شامل ہوں کہ خدا کی قدرت کے نشان ، خدا کے پیار اور قرب کے نشان دیکھیں اور پھر باہر جا کر اپنے ملکوں میں جائیں گے یا اپنے شہروں میں جائیں گے تو آپ بتائیں کہ دیکھو ہم جلسے میں شامل ہوئے تھے اس اس طرح مشکل پڑی، اس طرح ہم نے دعا کی ،اس طرح اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اس کثرت کے ساتھ یہ واقعات رونما ہوتے ہیں کوئی نئی بات نہیں ہے کہ آپ اگر دعا سے کام لیں گے تو ان کو اپنی آنکھوں سے ہوتا دیکھنا شروع کر دیں گے دوبارہ۔اس لئے دعا کے اوپر بھی خاص زور دیں۔میں کوشش یہ کر رہا ہوں کہ جو باتیں بالعموم بار بار کی جاچکی ہیں وہ اگر ساری دہرائی جائیں تو بہت لمبا خطبہ ہو جائے گا اس لئے بعض پہلو جو گزشتہ ہدایتوں میں سے رہ گئے تھے ان پر زیادہ زور دوں۔ایک اور پہلو ہے جس کی طرف میں خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جو نو مبائع ہیں باہر سے آنے والے اور نو جوان ان سے ڈیوٹیاں لیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جلسے کا اعلیٰ اور اصل مقصد دینی تربیت ہے۔ڈیوٹی ادا کرنا اور خدمت بجالانا بھی ایک دینی تربیت ہے لیکن اس سے بڑھ کر اعلی دینی تربیت عبادت کرنا اور ان نیک باتوں کو سننا ہے جن کی خاطر جلسہ منعقد کیا جاتا ہے۔تو ان سے ڈیوٹیاں لیتے وقت اس بات کو خیال رکھیں کہ ان کا حق ہے کہ نہ یہ نمازوں سے محروم رہیں ڈیوٹیوں کی وجہ سے، نہ یہ جلسے سے محروم رہیں کیونکہ بعض لوگوں کو بہر حال قربانی کرنی ہوگی کیونکہ نہ نماز کے وقت ، نہ جلسے کے وقت یہ ممکن ہوتا ہے کہ سو فیصدی آدمی حاضر ہو جائیں۔اس