خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 475
خطبات طاہر جلد ۶ 475 خطبہ جمعہ ۷ ار جولائی ۱۹۸۷ء تو کم سے کم جب تم احمدی اجتماع میں آتے ہو تو احمدی روایات کی پابندی کرو۔ان میں ایک سرڈھانکنا بھی ہے، ان میں پلک (Public) جگہوں پر سگریٹ نوشی سے پر ہیز بھی شامل ہے اور بھی بہت سی پرانی روایات ہیں جن کو ہم وہیں چھوڑ آئے ہیں جہاں سے ہم چلے تھے اور یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں ان کو منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے حالانکہ ضرورت ہے۔پوری تصویر من وعن جو مرکز میں بنتی چلی آئی ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، اس تصویر کو امانت سمجھتے ہوئے ان لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے جن کا حق ہے کہ یہ امانت ان کو ملے۔اسی لئے تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی احمدی جلسے ہوتے ہیں وہاں ایک ناظم تربیت مقرر ہونا چاہئے جو روایات کا بھی نگران ہو اور ان روایات کو نئی نسلوں تک یا نئے آنے والوں تک منتقل کرے۔ان نئے آنے والوں کو پیار سے سمجھانا ہے کہ یہ بات یوں نہیں کی جاتی یوں کی جاتی ہے بہت سے کام ہیں ایسے ایک بڑا اہم شعبہ ہے جس کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور پہلو سے مجھے جہاں تک یاد ہے میں نے جائزہ لیا تھا کہ کون کون کا رکن اب تک مقرر ہو چکے ہیں۔اس جائزے کے بعد میں سمجھتا ہوں ایک اور پہلو سے بھی ترمیم کی گنجائش ہے۔مجھے نومسلموں کے نام اس میں بہت کم نظر آئے حالانکہ تربیت دینے کا بہترین طریق یہ ہوتا ہے کہ ان کے اوپر ذمہ داری ڈالیں۔اگر کوئی شخص ذمہ داری سے باہر ہوتو بالعموم وہ تنقید کی نظر سے انتظام کو دیکھ رہا ہوتا ہے ، جب وہ ذمہ داری سنبھال لیتا ہے تو لوگ اس کو تنقید کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں پھر اس کو اپنا دفاع کرنا پڑتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ کیا مشکلات ہیں ان کاموں کے سلسلے میں۔وہ جانتا ہے کہ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنا آسان کام نہیں باہر بیٹھے دور کی نظر کی ڈالتے ہوئے تنقید کرنا اور بات ہے، شامل ہو کر ایک محنت کرنا اور اپنے انتظام کو بہتر بنانا ایک بالکل اور چیز ہے۔تو اس لحاظ سے بھی ان کی تربیت ہو گی دوسرے انہوں نے پھر آگے کام سنبھالنے ہیں۔یہ یونہی مفروضہ ہے کہ بعض علاقوں میں پاکستانی اکثریت میں ہی رہیں گے یعنی پاکستان سے آئے ہوئے احمدی۔اگر پاکستان سے آئے ہوئے احمدی اپنا فرض شروع سے ہی ادا کر رہے ہوتے تو اب تک یہ ایک بہت معمولی اقلیت بن چکے ہوتے اور جن ممالک میں ادا کیا ہے وہاں ہیں ہی بہت معمولی اقلیت۔افریقہ میں غانا میں دیکھیں، آپ سیرالیون میں دیکھیں، نائجیریا میں دیکھیں ،لائبیریا میں دیکھیں اسی طرح بہت