خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 447

خطبات طاہر جلد ۶ 447 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۸۷ء ان کا موں کو ختم نہیں کر سکیں گے۔اس لئے دعا کریں اور حوصلہ کریں۔جو پاکستان کے حالات میں نے بیان کئے ہیں اس لئے بتائے ہیں تا کہ آپ کے اندر حوصلہ پیدا ہواور تو کل پیدا ہو۔آپ اگر اخلاص کے ساتھ یہ نیت کر لیں کہ ہم نے تمام بقایا ادا کر دینے ہیں اور شرح کے مطابق چندوں میں کمی نہیں آنے دینی اور دعا کریں اور اخلاص کے ساتھ اپنے دل کو اس خیال سے منسلک کر لیں باندھ لیں یعنی اٹھتے بیٹھتے خود بخود ذہن اس ذمہ داری کی طرف منتقل ہونا شروع ہو جائے۔یہ آپ کریں تو باقی سارے کام خدا کی تقدیر کرے گی اور بالآخر جب آپ سب ادائیگیوں سے فارغ ہوں گے تو مالی لحاظ سے پہلے سے بہتر حالت ہوگی بدتر حالت نہیں ہوگی۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کیونکہ ساری دنیا میں، سالہاسال کا تقریبا ایک صدی کا تازہ تجربہ ہے اسی طرح خدا سلوک فرمایا کرتا ہے۔ہماری کم ہمتی حائل ہو جائے تو ہو جائے ورنہ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی رحمت کا تعلق ہے، اس کی عطا کا تعلق ہے وہ کبھی بھی اپنی راہ میں مالی قربانی کرنے والوں کو خالی ہاتھ نہیں رہنے دیا کرتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت جو اس وقت ایک نشان بنی ہوئی ہے دنیا میں مالی قربانی کے لحاظ سے، جماعت کا یہ اعجاز ہر حال میں، ہر صورت میں چاہے خزاں کے دن ہوں خواہ بہار کے دن ہوں ہمیشہ پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ چمکتا رہے۔آمین۔