خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 418
خطبات طاہر جلد ۶ 418 خطبہ جمعہ ۱۹/ جون ۱۹۸۷ء ادب کے ساتھ اور احترام کے ساتھ یاد رکھنا ہو گا۔دعاؤں کے ذریعے ان کو تقویت دینی ہوگی کیونکہ حقیقت میں ساری طاقتیں آسمان ہی سے آتی ہیں۔رات جو میں نے رویا دیکھا جس کے نتیجے میں مجھے محسوس ہوا کہ اللہ تعالیٰ یہ پسند فرماتا ہے کہ اس ذکر کو پھر چھیڑا جائے وہ یہ تھا کہ ایک کمرے میں کچھ ایسے اسیرانِ راہ مولا اور دیگر دکھ اُٹھانے والے دکھائے گئے جن میں سے بعض کے چہرے پر تھوڑی سی تھکاوٹ کے آثار تھے، کچھ پڑ مردگی سی تھی اور کچھ ایسے تھے جو باہمت بیٹھے ہوئے تھے ان کو کوئی پرواہ محسوس نہیں ہوتی تھی لیکن عجیب بات ہے کہ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں تھا جسے میں معین طور پر پہچان سکتا یعنی جتنے بھی بہت ہی عزیز اور پیارے قید ہیں ان میں سے کوئی معین آدمی سامنے نہیں آیا بلکہ معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ ایک عمومی تصویر دکھانا چاہتا تھا کہ یہ ہورہا ہے۔چنانچہ بعض جو ذرا سے پژمردہ تھے ، زیادہ نہیں لیکن معمولی سے چہرے پر سائے سے تھے غم کے ان کی خاطر میں نے ان کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم آپ کے لئے وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو انسان کی طاقت میں ہے۔کوئی خانہ نہیں ہے جو ہم نے خالی چھوڑا ہو، کوئی اسباب کا ایسا امکانی ذریعہ نہیں ہے جس کی ہم نے شدت کے ساتھ پیروی نہ کی ہو، تلاش کر کے ان راہوں پر نہ چلے ہوں جن سے آپ کو کسی قسم کی مددمل سکتی ہو لیکن محض یہ زمینی ذرائع نہیں ہیں جو ہم نے اختیار کئے ہیں یا کر رہے ہیں، ہم آسمان کی طرف بھی متوجہ ہیں اور یہ کہتے کہتے میں دیکھتا ہوں کہ ان چہروں پر بشاشت آجاتی ہے اور ایک عجیب عزم آجاتا ہے، لگتا ہے کیفیت ہی بدل گئی ہے ان کی حالت کی ، ایک نیا ولولہ ہے جوان چہروں سے ٹپکنے لگا ہے۔چنانچہ میں پھر اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتا ہوں کہ آسمان میں بھی جتنے کونے ہیں میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان سب کو نوں تک ہم پہنچیں گے جن تک ہم نہیں بھی پہنچ سکے ان تک بھی پہنچیں گے اور کبھی آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کبھی آپ سے بے وفائی نہیں کریں گے۔ہر آسمانی کونے پر ہم جائیں گے اور جو کچھ ہمارے بس میں ہے ہم آپ کے لئے کوشش کریں گے۔جب آسمان کے کونے کہتا ہوں تو یہ چار کونے ذہن میں نہیں ہیں بلکہ یہ نقشہ ہے کہ آسمان پر بہت سے مخفی خانے ہیں۔کونے ان معنوں میں کہ نظر سے اوجھل ہیں اور ان میں ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے منفعتیں ہیں اور مصلحتیں ہیں۔تو مراد یہ ہے کہ ہم ان کی بھی تلاش کریں گے اور