خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 366 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 366

خطبات طاہر جلد ۶ 366 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء بھی نہیں ہو گا اس سے۔جسم نے ہی جب ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے دفاع کرنا چھوڑ دیا ہے تو کوئی فائدہ بیرونی مدد نہیں کر سکتی۔پس جسم کا دفاع مضبوط ہو جائے تو بغیر دواؤں کے بعض دفعہ شدید سے شدید خطرناک امراض کو مغلوب کرنے کی جسم میں طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔اس لئے ایک جہاد تو آپ نے یہ کرنا ہے۔دوسرے نظام جماعت کو ان ایسے لوگوں کو پہن پوائنٹ (Pin point) کر لینا چاہئے جن سے بعض دوسروں کو خطرہ ہے اور ان کے متعلق تحقیق کرنی چاہئے ان کے لین دین کے مطابق سنجیدگی کے ساتھ صرف فیصلوں کے لئے نہیں بلکہ پیش بندی کے لئے بھی۔بعض لوگوں کے متعلق پتا ہوتا ہے اُمراء کو کہ ان سے خطرہ لاحق ہے۔ان کے متعلق ایسے ایکشن لینے چاہئیں کہ وہ جماعت کے سامنے آجائے معاملہ کوئی ان سے پوشیدہ نہ رہے، ایسا نہ ہو کہ جس کو ان کے شر سے محفوظ رکھا جا سکتا ہو معقول طریق پر اور نہ رکھا جائے۔اب یہ معاملہ ایسا ہے کہ جس میں بعض احتیاطوں کی بھی ضرورت پڑے گی یعنی ایک شخص کے متعلق یہ مشہور کر دینا ایک امیر کی طرف سے کہ یہ بد کردار ہے، یہ لین دین میں ایسا ہے یہ بھی مناسب بات نہیں ہے کئی موقعوں پر اس سے زیادتی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔اس لئے میں نے کہا کہ پہلے تحقیق ایسی پختہ کریں کہ اس کے بعد اگر مشورہ مانگنے والا آئے تو اس کو بتا ئیں کہ اس پختہ تحقیق کے نتیجے میں اس نے یہ بات کہی تھی بس آگے آپ کی مرضی ہے آپ آزاد ہیں چاہیں لین دین کریں چاہیں تو نہ کریں اور اگر اس نظام کو رواج دیا گیا جماعت میں کہ سب لوگ مشورے کریں اپنی ذاتی تجارتوں کے معاملے میں بھی ، لین دین کے معاملات میں اور بعض لوگ جماعت کی نظر میں ہوں کہ یہ خطرناک ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے نتیجے میں بہت سی مصیبتوں سے جماعت نجات بخش سکتی ہے۔لین دین کے معاملے میں اگر گندگی ہو تو جو پچھلی ساری باتیں ہیں وہ ساری ضائع ہو جاتی ہیں ، آہی نہیں سکتیں نہ جھوٹ سے نجات مل سکتی ہے نہ سچائی حاصل ہوسکتی ہے نہ اخلاق حاصل ہو سکتے ہیں ریاء کاری حاصل ہو سکتی ہے صرف کیونکہ اکثر دھوکہ دینے والے دو قسم کے اخلاق رکھتے ہیں۔ایک پہلے کا خلق اور ایک بعد کا خلق۔معاملہ کرنے سے پہلے انتہائی نرمی کے ساتھ ایسی ایسی پیار کی باتیں کرتے ہیں اور ایسے ایسے ان کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہیں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے ان کو دیکھ کر اور جب وہ ایک دفعہ پیسہ کھا جائیں اس پہ قبضہ کر لیں پھر آپ ان کے سامنے جا کے دیکھیں