خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 340
خطبات طاہر جلد ۶ 340 خطبه جمعه ۱۵ارمئی ۱۹۸۷ء وادع کا جمعہ ہے۔جمعہ کے دن جو خطبہ ہوگا وہ تو خدا تعالیٰ جو سکھائے گا مضمون وہ بیان کروں گا لیکن اس وقت میں آپ کو رمضان کے تقریباً وسط میں اس بات کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی ذات میں محفوظ کرنے کی کوشش کریں۔ان سے چمٹ جائیں اور یہ فیصلہ کر یں باشعور طور پر اور دیکھیں کہ رمضان سے پہلے اور رمضان کے دوران آپ کی زندگی میں کیا کیا فرق پڑا ہے۔ہر شخص اپنا جائزہ لے گا تو اسے محسوس ہوگا کہ رمضان سے پہلے کی زندگی میں ان خوبیوں سے وہ عاری تھا جو خالصہ رمضان کی برکت سے اسے نصیب ہوئی ہیں۔ان برائیوں میں مبتلا تھا جو خالصۂ رمضان کی برکت سے اس سے جدا ہوئی ہیں۔پس اس قسم کا باشعور تجزیہ کر کے اپنے نفس کا اور رمضان کے شیشے میں اپنی نئی صورت کو دیکھ کر یہ کوشش کرے کہ ان نئے خوبصورت نقوش کو میں نے اب دوام بخشا ہے۔اور ان بد نقوش کو جن سے رمضان کی برکت سے چھٹکارا ملا ہے۔ان کو دوبارہ اپنے چہرے کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں دینی۔یہ ایک سائنسی طریق ہوگا اپنے حالات کا جائزہ لینے کا اور رمضان کی برکتوں کو استقلال بخشا کا یہ کوشش کریں تو آپ حیران ہوں گے دیکھ کر کہ Conscious ؟ بالا رادہ جب آپ کوشش کریں گے تو جو بظاہر آسان مضمون ہے وہ مشکل ہوتا دکھائی دے گا۔چھوٹی چھوٹی بعض خوبیاں بھی جو رمضان کی وجہ سے آپ میں داخل ہوگئی ہیں ان کو دوام بخشا آپ کو مشکل نظر آئے گا۔نمازوں کی کیفیت جو اس وقت رمضان کے دنوں میں ہے لوگوں کی وہ نہیں ہے جو اس سے پہلے تھی اور لمبا تجربہ بتا رہا ہے کہ رمضان کے بعد وہ نہیں رہے گی جو رمضان میں ہے اس لئے اگر بالا رادہ کوشش نہ کی جائے تو خطرہ ہے کہ رمضان جتنی برکتیں لے کر آیا ہے اتنی ہی برکتیں لے کر چلا بھی جائے گا۔اس لئے Consciously با شعور طور پر حالات کا تجزیہ کریں، موازنہ کریں رمضان سے پہلے اور رمضان کے بیچ کے حالات کا اور پھر کوشش کریں کہ رمضان کے بیچ کے حالات آپ کے لئے استقلال اختیار کر لیں۔اس کے باوجود جب آپ اگلے رمضان میں داخل ہوں گے تو رمضان نئی برکتیں لے کر آئے گا اور نئی خوبیاں آپ کے لئے لے کے آئے گا۔نئی برائیوں سے آپ کے لئے نجات کا پیغام لائے گا اور اس طرح ایک مسلسل ترقی کی صورت پیدا ہو جائے گی جولا متناہی ہے۔ربوہ جانے والوں نے واپسی پر مجھے جو رپورٹ دی اس لحاظ سے میری طبیعت بہت خوش