خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 269

خطبات طاہر جلد ۶ 269 خطبہ جمعہ ۷ اسر ا پریل ۱۹۸۷ء لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تیری روح مردود ہے اور نا مقبول رہے گی ، تیری روح کی نجات کا میں کوئی وعدہ نہیں کرتا۔پس ایسے بندے جو محض اپنی ضرورت کے وقت خود غرضی کے نتیجے میں خدا کی طرف مائل ہوتے ہیں بعض دفعہ سنی بھی جاتی ہے فرعون کی بھی سنی گئی تھی ان معنوں میں لیکن خدا اس کے باوجودان کی روحوں کو قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ بدن کی خاطر خدا کے خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور ان کی آس ان کی تمنا خدا سے بہت ہی چھوٹی اور بہت ہی گھٹیا ہوتی ہے۔اللہ سے پیار کے نتیجے میں اُس کے پاس نہیں جاتے۔پس آپ میں سے جو ضرورت مند ہیں وہ وہ نہ ہوں جو اس قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔اگر پہلے خدا کو یاد کرنے کی عادت نہیں تھی تو مصیبت نے یاد کرادیا لیکن پھر اس شرط کے ساتھ دعا کیا کریں کہ ہم حقدار نہیں ہیں۔ہم نے ساری زندگی تجھ سے اعراض کیا، ہماری ساری زندگی گناہوں اور غفلتوں کا شکار ہو گئی، جو کچھ تو نے دیا تیرا کرم تھا جو کچھ تو نے عطا کیا تیرا رحم تھا ہم کسی چیز کے بھی حقدار نہیں تھے اب تو ہمیں عطا فرمادے تو تیری عنایت ہے، نہ بھی عطا فرما تو کم سے کم اپنا تو بنالے۔آئندہ کی زندگی میں ہمیں یہ اطمینان تو نصیب کر کہ ہم تیرے ساتھ رہیں اور تیرے ساتھ رہنے والے ہوں اور کبھی تجھ سے بے وفائی نہ کریں۔یہ اگر دعا کریں ایسی مصیبتوں میں مبتلا لوگ تو ان کی دعا کی بھی کیفیت بدل جائے گی ان کی اپنی زندگیوں کی کیفیت بھی بدل جائے گی۔آنا فانا وہ اپنے آپ کو ایک نئی زندگی میں پائیں گے نئی حالت میں دیکھیں گے اور محسوس کریں گے کہ انہیں وہ دن نصیب ہوا ہے جس کے بعد کوئی موت نہیں ہے، ایک ابدی زندگی ہے۔پھر دوسری قسم کے لوگ ہیں جو نسبنا اعلیٰ مقام پر ہیں لیکن پھر بھی ادنی یعنی نہایت اعلیٰ مقام پر تو نہیں لیکن ان کے مقابل پر بہتر مقام پر فائز ہوتے ہیں۔چھوٹی موٹی ضرورتوں کے وقت وہ خدا کو یاد کرتے رہتے ہیں اور جب وہ ضرورتیں ٹل جاتی ہے تو پھر وہ بھول بھی جاتے ہیں ساتھ ساتھ۔وہ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ محبت کا تعلق دوطرفہ ہوا کرتا ہے اگر آپ خدا کو یاد کرتے ہیں اس وقت جب آپ کو خدا کی ضرورت ہے تو جب خدا کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت بھی تو اس کو یاد کیا کریں۔خدا کو ضرورت کیسے ہوتی ہے خدا کے دین کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے، خدا کے بندوں کو آپ کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر اپنی ضرورت کے وقت آپ کسی دوست کو یاد کیا کریں گے اور دوست