خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 259
خطبات طاہر جلد ۶ 259 خطبہ جمعہ ۱۷ اپریل ۱۹۸۷ء جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر محبت الہی اور تقویٰ کی لطیف تفسیر ، بہترین زادراہ تقویٰ ہے ( خطبہ جمعہ فرموده ۷ ارا پریل ۱۹۸۷ء بمقام ناصر باغ فرینکفورٹ جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ جرمنی کا سالانہ جلسہ شروع ہورہا ہے۔عموما تو دستور یہی ہے کہ جمعہ کے دن جلسہ شروع ہوتا ہے لیکن افتتاحی خطاب جمعہ کے بعد اس مجلس میں ہوتا ہے جو خالصہ جلسے کی غرض سے بلائی جاتی ہے لیکن اس روایت سے ہٹ کر آج میں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میرا خطاب جو افتتاحی ہے وہ جمعہ پر ہی رکھ لیا جائے اور جمعہ اور افتتاحی خطاب اکٹھے ہو جائیں کیونکہ مجھے جمعہ اور افتتاحی خطاب جبکہ اکٹھے ہو چکے ہیں ان کے معا بعد واپس جانا ہے اور واپسی سے پہلے، معا بعد تو نہیں کہنا چاہئے تھا کچھ عرصے کے بعد لیکن واپسی سے پہلے بہت سے اور کام ہیں جو یہاں کرنے ہیں کچھ میٹنگز ہیں مجلس عاملہ وغیرہ سے کچھ اور دوسرے جماعتی کاموں کے سلسلے میں وقت صرف کرنا ہے اس لئے مجبور امیں باقی وقت آپ کے ساتھ نہیں رہ سکوں گا لیکن ابھی میں نے امیر صاحب سے اس بارے میں بات کی ہے کہ اگر جمعہ کے معا بعد اسی جگہ اسی طرح بیٹھے ہوئے جلسہ شروع ہونا ہے تو فوراًبعد میں چلا گیا تو اس کا مجھے بھی صدمہ ہو گا آپ کو بھی اس کا خیال ہوگا کہ ٹھیک ہے جمعہ میں افتتاح تو ہوگیا لیکن جو باقاعدہ آغاز ہوا تھا اس میں میں موجود نہیں تھا۔اس لئے میں نے تھوڑی سی یہ ترمیم کر لی ہے پروگرام میں کہ جمعہ کے بعد جب جلسہ شروع ہو گا تو تلاوت اور نظم میری موجودگی میں ہو