خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 258
خطبات طاہر جلد 1 258 خطبہ جمعہ ۱۰ اپریل ۱۹۸۷ء کاٹ رہے تھے اس لئے نظر سے غائب رہے ورنہ کراچی جماعت کے ایک بہت ہی معروف اور ہر دلعزیز دوست تھے ملک بشیر احمد صاحب نیووے ڈرائی کلین والے جن کی وہاں ڈرائی کلین وغیرہ کی دکان وغیرہ تھی ۔ جب سے انہوں نے ڈرائی کلین کی دکان کھولی ہے اس وقت کے لحاظ سے سب سے جدید مشین تھی بڑا شور پڑ گیا تھا کراچی میں ایک بہت ہی عظیم الشان ڈرائی کلین کا انتظام ہوا ہے۔ بڑے دلچسپ مرنجان مرنج انسان تھے۔ یہ چار جنازے کی خبریں ہیں جن کی انشاء اللہ نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد ہو گی ۔