خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 254 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 254

خطبات طاہر جلد ۶ 254 خطبه جمعه ۰ ا ر ا پریل ۱۹۸۷ء ہماری وہ جماعت ہے جو ایک احمدی خاتون کی کوششوں سے بنی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور وہ چونکہ صرف خواتین میں تبلیغ کر سکتی تھیں اس لئے شروع میں صرف خواتین میں یہ جماعت بنی شروع ہوئی خواتین اور بچوں کی پھر انہوں نے اپنے خاوند کو بھی تبلیغ کی ان کو مبلغ بنایا اور کچھ میں نے ان کو کچھ کے دیئے کہ شرم کرو تمہاری بیوی بہت آگے بڑھ گئی ہے اور تم بیٹھے ہوئے ہو۔وہ طبعا خاموش ہیں بہت اور ویسی ہی بات کرنی مشکل ہے لیکن وہ پٹھان ہیں آخر غیرت اتنی آئی کہ انہوں نے کہا ٹھیک ہے میں بنا کے دیکھوں گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر ان کے خاوند نے بھی تبلیغ شروع کی وہ بھی ہم میں شامل ہونا شروع ہو گئے۔وہ ایک خاندان تھا وہاں اس وقت جب میں یہاں آیا ہوں ۱۹۸۴ء میں اور اب وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے دس خاندان ہیں جن میں سے ایک یا دو پاکستانی باہر سے آئے ہیں باقی سب مقامی انگریز خاندان ہیں۔اس سے پہلے ایک انگریز خاتون کا خط آیا تھا کہ میں تو احمدی ہوگئی ہوں لیکن میرے خاوند نہیں مانتے اور ان کے متعلق ایک اور ذریعے سے اطلاع ملی کہ ان کی طرف سے کافی پریشانی ہے کیونکہ ان کے خاوند نے جو بیمار ہیں بیچاری خاتون بارہ سال سے مسلسل ان کی خدمت کی ہے وفا کے ساتھ اور قطعاً اس سے دل نہیں چرایا۔لیکن ان کے مسلمان ہونے کا ان کو اتنا صدمہ پہنچا کہ انہوں نے طلاق کی دھمکی دیدی کہ اب میں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔تمہیں تکلیف جو کچھ ہے میں ہر طرح حوصلے سے برداشت کرونگا لیکن تم مسلمان ہو جاؤ یہ نہیں ہوسکتا ان کو میں نے لکھا کہ ان کو لے کر تو آؤ ان سے گفت و شنید ہو۔چنانچہ وہ ہمارا احمدی جوڑا ان کو لے کر آیا ساتھ اور گفتگو کے بعد مجھے کافی ان کے دل میں تبدیلی نظر آئی ، کافی نرمی پیدا ہوئی، خدا کے فضل سے۔اب جبکہ میں وہاں منگل کو گیا سوال جواب کی مجلس تھی تو انہوں نے مجھے خوشخبری بتائی کہ گزشتہ پیر کو میں بھی مسلمان ہو گیا ہوں خدا کے فضل سے اور باقاعدہ فارم بیعت پر دستخط کرنے والے دستخط کروالیں اور وہاں سوال و جواب کی مجلس میں ایک اور خاتون اپنے بچوں سمیت وہ بھی خدا کے فضل سے احمدی ہوگئی۔ان کی طلاق ہوئی تھی ، ان کا خاوند نہیں تھا لیکن اور شخص سے ان کی دوسری شادی کی امید بندھی تھی۔وہ اس کو بھی لے آئیں کہ وہ مجھ سے بات کرے۔چنانچہ مجلس میں سوال رکھ دیئے اور آپ جمعہ کے دن انکی بیعت کی اطلاع مل گئی۔خدا کے فضل سے۔