خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 20 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 20

خطبات طاہر جلد ۶ 20 20 خطبہ جمعہ ۲ / جنوری ۱۹۸۷ء دفعہ آب زم زم میں ڈبو کر اس کو اور اسی طرح اپنا تابوت بنوا کر رکھا کرتے تھے اور اتنی دیر ہو جاتی تھی تابوت اور کفن کو پڑے پڑے کہ کئی دوسرے فوت ہو جاتے تھے اور یہ زندہ رہتے تھے۔تو بعض دفعہ اچانک ضرورت کے وقت ان کے عزیزان کا بنایا ہوا تابوت اور کفن دوسروں کو دے دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ مجھ سے شکایت کی ، ویسے تو سب بڑے خدمت گزار ہیں بچے ، یعنی عزیز تھے ان کے اپنے بچے تو نہیں تھے، کوئی شکوہ نہیں لیکن ایک شکایت ہے ان کو ذرا سمجھا ئیں یہ میرا کفن لوگوں کو دے دیتے ہیں۔میں نے کہا یہ کفن آپ کا کس طرح دے دیتے ہیں کیا مطلب ہے آپکا؟ پھر انہوں نے بتایا واقعہ کہ اس طرح میں کفن بنواتا ہوں اور تابوت بنواتا ہوں اور یہ لوگوں کو دے دیتے ہیں اور کہیں یہ نہ ہو میری موت آئے تو اس وقت کچھ بھی نہ تیار ہو۔تو کئی کفن ان کے گزرے کئی تابوت بنے بالآخر اللہ کی تقدیر آئی اور ان کو لے گئی، اللہ ان کو اعلیٰ جنت میں جگہ دے انکی نماز جنازہ بھی ابھی ہوگی۔حبیب بھگیلو صاحب ہیں ماریشس کے ان کے متعلق بھی جماعت کے دوستوں نے درخواست کی ہے۔مکرمہ کریم بی بی صاحبہ اہلیہ چوہدری چراغ دین صاحب، یہ ہمارے چوہدری عبدالغفور صاحب صدر حلقہ ہیمنگٹن سپا Liamington Spa) کی والدہ محترمہ تھیں۔محمد بی بی صاحبہ موصیبہ تھیں مکرم چوہدری وحید سلیم صاحب آف لاہور کی والدہ تھیں۔چوہدری وحید سلیم صاحب کو خدا تعالیٰ ما شاء اللہ اچھی جماعت کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا ہے، بہت اچھے وکیل ہیں اور یہ ہمارے ہادی علی صاحب کے والد ، لکھا ہوا ہے، فرزند علی صاحب کی ہمشیرہ تھیں یعنی ہادی علی کی پھوپھی۔تو ان سب کی نماز جنازہ انشاء اللہ نماز عصر کے بعد ہوگی۔