خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 183 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 183

خطبات طاہر جلد ۶ 183 خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۸۷ء جائے کہ اس کو کوئی لغزش نہ بخشی جائے۔اگر لغزش کرتا ہے تو اس کو ہر وقت آپ Censure کریں اس کو تنقید کریں اس کے اوپر ، اسے کہیں کہ تم نے ظلم کیا ہے اور اپنے لئے ایک بے چینی پیدا کر لیں۔یہ ظلم بہت ہی قیمتی اور پیارا ظلم ہے جس کی تعلیم ہمیں قرآن کریم نے دی اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اس پاک ظلم کا نمونہ بنا کر ہمارے سامنے پیش فرمایا۔تو جذ بہ تو اچھا ہے تنقید کا لیکن رخ بدلنے کی ضرورت ہے۔غیروں پر رحم کی نظر ڈالیں۔پیار اور محبت سے ان کو نصیحت کریں، ان کی مدد کریں۔ان کے اندر اگر ذخیرے ہیں تقویٰ کے تو انہیں انگیخت کرنے کے لئے وہ چنگاری بن جائیں جو ان کے ذخیروں میں قوت کے دھما کے پیدا کر دے۔لیکن ایسی بات نہ کریں کہ وہ جو ذخیرے ہیں ان پر اور پانی پڑے اور بھی زیادہ وہ بڑھنے اور نشو ونما پانے کے نا اہل ہوتے چلے جائیں۔حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ کے معیار بلند کئے بغیر ہم کوئی بھی عظیم الشان کارنامہ دنیا میں سرانجام نہیں دے سکتے اور باوجود اس کے کہ ہم تقویٰ کے خدا کے فضل کے ساتھ نہایت ہی بلند معیار پر ہیں لیکن مزید کی ضرورت ہے۔اسی لئے بار بار یہ یاد دہانی کرانے کی ضرورت پڑتی ہے تقویٰ کا کوئی آخری مقام نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ انسانی تاریخ میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی زندگی میں اور آپ کی ذات میں تقویٰ کا آخری مقام ظاہر ہوا جس سے اوپر تقوی کا کوئی مقام انسان کے علم میں نہیں آسکتا۔اس کے بعد اس مقام کی طرف حرکت کے مظاہر تو آپ کو نظر آئیں گے لیکن اس مقام تک پہنچنے کا ایک بھی موقع آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گا، قریب تر ہونے کا مضمون ہے اور اس میں گم ہو کر جو اپنے وجود کو پوری طرح کھو دے وہ اس سے قریب تر دکھائی دے گا مگر پھر بھی اس جیسا نہیں ہو سکتا۔اس میں کھویا بھی جائے تو ہم مرتبہ نہیں ہوسکتا، آقا آقا رہتا ہے شاگر دشاگر درہتا ہے۔اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں بعض ظالموں نے حضرت مسیح موعود دعلیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو نہیں سمجھا اور اس پر بھی اعتراض کئے۔یہ تقویٰ کا مضمون ایسا وسیع ہے اور اتنا بلند بھی اور اتنا باریک بھی کہ اس کے لئے ہمہ جہت نگرانی کی ضرورت ہے اور ہر طرف کوشش کی ضرورت ہے۔اس لئے آپ جس بھی مقام پر کھڑے ہوں آگے اور مقامات ہیں اور اگر واقعی تقویٰ سچا ہے تو پھر کسی مقام پر بھی آپ کھڑے ہوں آپ اس