خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 169 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 169

خطبات طاہر جلد ۶ 169 خطبه جمعه ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء ۱۶ برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے در ثمین صفحه : ۱۶۲) صلى الله محمد مصطفی ﷺ کی شان کا تصور کرو وہم گمان میں بھی نہیں آسکتی ، جسے خدا نے سارے زمانے کا مسیح بنایا ہے وہ اس کا غلام ہے۔ الله ۔ اب بتائیں کہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ جب ہم نام لیتے ہیں تو مراد یہ ہوتی ہے تو بالکل آمنے سامنے دکھایا ہے کہ ایک کون ہے اور دوسرا کون ہے۔ پھر فرماتے ہیں: اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے پہلے تو راہ میں ہارے پار اس نے ہیں اتارے میں جاؤں اس کے وارے بس نا خدا یہی ہے پھر فرماتے ہیں :۔ در ثمین صفحه : ۸۴،۸۳) انظر الى برحمة وتحنن يا سيدي انا احقر الغلمان کہ اے میرے محبوب میرے معشوق ! میری طرف رحمت اور لطف کی نظر ڈالیں ۔ اے میرے آقا ! میں تو ایک غلاموں میں سے حقیر ترین غلام ہوں ۔ احقر الغلمان - يا حب انك قد دخلت محبةً اے میرے محبوب ! تو محبت کے ذریعے داخل ہو گیا في مهجتي و مدارکی و جنانی میری جان میں ، میرے حواس میں اور میرے دل میں اس طرح تو داخل ہو گیا ہے محبت