خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 12
خطبات طاہر جلد ۶ 12 خطبہ جمعہ ۲/جنوری ۱۹۸۷ء اس لئے آپ جو نسبتا آسان زندگی گزار رہے ہیں یعنی باہر بسنے والے احمدی، ان پر فرض ہے کہ ان کو خاص طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور محبت بھری دعاؤں میں یاد رکھیں، دل کی گہرائیوں سے اُٹھنے والی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جہاں تک باقی دنیا کی جماعت کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں بھی یہی منظر دکھائی دے رہا ہے اور کوئی بھی ایسی دنیا کی جماعت نہیں ہے جہاں کسی بھی چندے کے لحاظ سے کسی قسم کی کمزوری آئی ہو بلکہ بعض جگہ چند سالوں کے اندر مجموعی چندہ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔جب سے میں انگلستان آیا ہوں یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے انگلستان کی جماعت کو انصار کے بعض رنگ دکھانے کی توفیق بخشی ہے اور وہ اگر آپ چھپ کے بھی کر رہے ہوں خدمات، رات کے اندھیروں میں بھی کر رہے ہوں ، تو جس خدا نے اس گھر میں ہونے والے واقعہ پر نظر فرمائی تھی ، اسکی نظر سے آپ کی نیکیاں بھی اوجھل نہیں اور وہ ان انصار کی نیکیوں کو بھی بڑی محبت اور پیار کی نظر سے نواز تا چلا جا رہا ہے اور اس کے کئی نیک اثرات اپنے گردو پیش میں اپنے ماحول میں، اپنے گھروں میں ، اپنے بچوں کی نیکیوں میں، ان کے دل میں زیادہ سے زیادہ دین کی محبت پیدا ہونے کے نتیجے میں آپ کو نظر آرہے ہوں گے۔جہاں تک مالی قربانی کا پیمانہ ہے اس پیمانے کے ذریعے اگر جانچا جائے تو جماعت انگلستان اللہ تعالیٰ کے فضل سے کسی دوسری جماعت سے دنیا میں پیچھے نہیں ہے بلکہ بہت سی چیزوں میں خدا کے فضل سے ساری دنیا کے لئے نمونہ بن رہی ہے۔وقت کی مسلسل قربانی کے لحاظ سے بھی اور اموال کی قربانی میں بھی آگے قدم بڑھانے کے لحاظ سے ماشاء اللہ انگلستان کو غیر معمولی توفیق مل رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ صرف روحانی نہیں بلکہ دنیاوی فضل بھی آپ پر بہت فرمائے گا۔تحریک جدید کا جو گزشتہ سال کا وعدہ تھا اس سے خدا تعالیٰ کے فضل سے آگے بڑھ کر جماعت کو توفیق ملی۔پچھلے سال میں نے وقف جدید کو بھی عالمگیر تحریک کر دیا تھا اور خدا تعالیٰ نے اس کا بہت ہی جماعت کو فائدہ پہنچایا بلکہ معلوم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تسلط تھا دل پر جس کے نتیجے میں اس تحریک کو عالمگیر کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ ضرورت سے بڑھ کر ایک دل میں ایک خواہش اٹھی بڑی زور سے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسے عالمگیر کیا جائے کیونکہ اس کے