خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 135

خطبات طاہر جلد ۶ 135 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء ہو اور آپ قریب سے دیکھ رہے ہوں تو خواہ آپ کی بددعا کے نتیجے میں بھی ہو تب بھی دل کو چین نہیں آتا کیونکہ مومن کی انسانیت کا معیار بڑا بلند ہو چکا ہوتا ہے۔مومن کی بنی نوع انسان کی ہمدردی کا معیار بہت بلند ہو چکا ہوتا ہے۔اسے عام پیمانوں پر نہیں جانچا جا سکتا۔اس لئے آپ اپنی دعاؤں میں حوصلہ پیدا کریں اور اس ملک کی بقا کے لئے ضرور دعا کریں ورنہ جو حالات ظاہر ہورہے ہیں وہ بہت ہی خطرناک ہیں۔اگر خدانخواستہ اسی طرح یہ اپنے ظلم اور سفا کی میں آگے بڑھتے رہے اور آپ کی دعاؤں نے اس ملک کونہ بچایا تو پر دنیا کی کوئی چیز اس ملک کو بچا نہیں سکتی۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔چونکہ عصر کا وقت ذرا پیچھے ہٹ گیا تھا اس لئے میں نے امام صاحب سے کہا تھا کہ اعلان کر دیں کہ آج کے جمعہ سے پھر جمع نہیں ہوا کرے گی کیونکہ جمعہ کی مجبوری یہ بھی کہ جمعہ ختم ہوتے ہوتے عصر کا وقت شروع ہو جا تا تھا لیکن اب میں نے دیکھا ہے آج خطبہ کچھ ضرورت سے زیادہ ہی لمبا ہو گیا ہے میرا خیال تھا چھوٹا کرنے کا بہر حال باتوں سے باتیں نکلتی چلی جاتی ہیں ، یاد آ جاتی ہے کوئی اور بات۔بہت زیادہ لمبا ہو گیا ہے۔اب تو نماز پڑھتے پڑھتے پھر عصر کا وقت آجائے گا۔اس لئے آج کے جمعہ میں تو جمع ہوگی عصر کی نماز اور انشاء اللہ آئندہ کچھ عصر اور پیچھے ہٹ جائے گی اور میں خطبہ چھوٹا کرنے کی کوشش کروں گا۔اب کچھ دوستوں کی وفات کی اطلاع ملی ہے اور بعض ان میں سے سلسلہ کے بڑے پرانے خدمت کرنے والے واقفین زندگی تھے۔بعض ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو سلسلے میں خدمت کے لحاظ سے بڑی شہرت رکھنے والے ہیں۔مولوی صدرالدین صاحب جو سابق مبلغ ایران تھے ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے لاہور سے، ہارٹ اٹیک ہوا ہے ان کو ، وفات پاگئے۔فارسی میں انہوں نے بہائیوں کے خلاف خصوصیت کے ساتھ بہت اچھی کتابیں لکھیں تھیں جو اس زمانے میں جب انہوں نے یہ کھیں تو کافی ایران میں شہرت پا گئیں تھیں اور بڑے اچھے اچھے تبصرے ان پر لکھے گئے۔میں نے کہا ہے ساقی صاحب مبارک احمد ساقی ) کو نکالیں آج کچھ فارسی بدل گئی ہے اس کے مطابق اس کی تھوڑی سی اصلاح کر کے انشاء اللہ ان سے پھر استفادہ کیا جائے گا۔مولوی مبشر احمد صاحب را جیکی ،حضرت مولا ناغلام رسول صاحب را جیکی کے صاحبزادے،