خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 115
خطبات طاہر جلد ۶ 115 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ اصحاب کہف کی تاریخ دہرائی جارہی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔پاکستان میں ایک بدنصیب حکومت کی طرف سے احمدیت پر جو مظالم توڑے جا رہے ہیں ان میں وقتا فوقتا کبھی کچھ کی بھی آجاتی ہے اور پھر وقتاً فوقتاً کچھ تیزی بھی پیدا ہو جاتی ہے لیکن بالعموم ان نہایت ہی قابل مذمت اور جہاں تک حکومت کا تعلق ہے قابل شرم کا رروائیوں میں بالعموم کوئی ایسا فرق نہیں ہے جس سے ہم یہ کہہ سکیں کہ حکومت کی سوچ بدل گئی ہو یا اس کی جو نفرتوں کی آگ ہے وہ مدھم پڑ گئی ہو۔اسی طرح مسلسل یہ سلسلہ جاری ہے بلکہ بعض پہلوؤں سے اوپر کی طرف رخ ہے۔یعنی نفرتوں کے اور انتقامی کارروائیوں کے بڑھنے کے آثار مسلسل جاری ہیں۔جب میں کہتا ہوں اوپر کی طرف رخ ہے تو در حقیقت تو یہ کوششیں سفلی ہیں، دنیاوی اور رذیل کوششیں ہیں۔ان سے جب میں کہتا ہوں اوپر کی طرف رخ تو یہ ہرگز مراد نہیں کہ آسمان کی طرف رخ ہے مراد یہ ہے کہ اپنی جہت میں یہ آگے بڑھ رہی ہیں اور بعض پہلوؤں سے شدت اختیار کر رہی ہیں۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی آگ جلانے والا آگ جلاتا ہے تو جب آگ مدھم پڑنے لگتی ہے تو اس میں نیا ایندھن ڈالتا ہے پھر نیا ایندھن ڈالتا ہے۔تو حکومت کی مثال بھی اسی طرح ایک آگ جلانے والے کی سی ہے۔جیسے کہ ابولہب کا نقشہ کھینچا گیا ہے قرآن کریم میں بعض دفعہ حکومتیں بھی ابولہب بننے کی