خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 101

خطبات طاہر جلد ۶ 101 خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء آخرت پر یقین کی لطیف تفسیر فتح دین پر یقین کامل رکھتے ہوئے دعوت الی اللہ تیز کریں خطبه جمعه فرموده ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :۔المة ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ) أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ) ق (البقره: ۲-۶) سورہ بقرہ کی یہ جو ابتدائی آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں ایمان اور یقین دو اصطلاحیں استعمال فرمائی گئی ہیں۔بسا اوقات انسان کے لئے یہ فرق سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیوں بعض چیزوں پر ایمان کا حکم ہے اور بعض چیزوں پر یقین کا اور یقین اور ایمان کا آپس میں کیا تعلق ہے اور بغیر یقین کے ایمان کیسے پیدا ہو سکتا ہے یا اس کے برعکس صورت پیدا ہوتی ہے۔یہ سارے