خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 89 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 89

خطبات طاہر ۵ 89 خطبہ جمعہ ۲۴ جنوری ۱۹۸۶ء کہ جلد تر ان بیماریوں سے اجتناب کریں اور استغفار کریں اور اپنے معاشرے کو حسین بنانے کی کوشش کریں۔دنیا تو آپ کو جہنم میں مبتلا کرنے کے لئے ہر کوشش کر رہی ہے۔کم سے کم آپ خود اپنے لئے تو جنت پیدا کریں۔خود تو ایسے معاشرے میں بسیں جس کا نام قرآن کی رو سے جنت ہے اور جس کا شجر شجر طیبہ ہے جس کو حسین پھل لگتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین