خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 778 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 778

خطبات طاہر جلد۵ 778 خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ء تعلیم کے باوجود بھی آپ کو دکھ ضرور دیا جائے گا۔خصوصاً ایسے ممالک میں دکھ ضرور دیا جائے گا جہاں بعض طبیعتیں ٹیڑھی ہو چکی ہیں جو اس بات کا تہیہ کر چکی ہیں کہ انہوں نے حق کی لاز ما مخالفت کرنی ہے کیونکہ اس آیت کے بعد اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَن يَضُرُّ وكُمْ إِلَّا أَذًى اس کے بعد سزا کیسی؟ کیوں تکلیف دیئے جاؤ گے؟ اس ذکر کی ضرورت کیا تھی اگر تکلیف نہیں دئے جاؤ گے۔فرماتا ہے دیکھو ! تم ایسی قدروں کی طرف بلا تو رہے ہو جو انسان کے درمیان قدر مشترک ہیں، جن کے خلاف کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتی ایمان باللہ بنیاد ہوگی تمہاری کوشش کی لیکن اس کے باوجود کیونکہ ہماری خاطر تم کرو گے۔اس لئے ایمان باللہ کے نتیجہ میں جو حرکت ہوتی ہے اس کی ضرور مخالفت کی جاتی ہے اور یہ فرق ہے عام تحریک میں اور مومن کی تحریک میں تمہیں دنیا نہیں چھوڑ گے گی پھر بھی۔لَنْ يَضُرُّ وَكُمُ لیکن ہماری خاطر ایسا کر رہے ہو اس لئے ہم اعلان کرتے ہیں لَنْ يَضُرُّ وَكُمُ وہ ہرگز تمہیں گہرا نقصان نہیں پہنچا سکیں گے إِلَّا أَذًى جس طرح انگریزی میں کہتے ہیں Pinpricks اڈی کا مطلب ہے کوئی چٹکی کاٹ دیں، کوئی مکا مار دیں تھوڑے بہت Bruises تمہارے چہرے پر آجائیں گے کالے نیلے نشان پڑ جائیں گے۔معمولی نقصانات ہیں لیکن تمہاری ترقی کی راہ کو وہ نہیں روک سکیں گے، تمہاری عظمت کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، تمہاری قوت کو کم نہیں کر سکیں گے کسی قیمت پر بھی۔اجتماعی طور پر جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں حشمت اور عظمت عطا فرمائی ہے وہ اسی طرح قائم رہے گی بلکہ آگے بھی بڑھتی رہے گی۔من حیث الجماعت تم زندہ رہو گے خدا کی طرف سے زندہ رکھے جاؤ گے اور بہتر زندگی کی طرف تمہاری حرکت رہے گی، اعلیٰ اقدار کی طرف تمہارا سفر جاری رہے گا۔تمہیں مقاصد میں وہ نا کام نہیں کر سکیں گے۔لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّا أَذًى ہاں تکلیفیں ضرور پہنچائیں گے، دل آزاریاں کریں گے، گالیاں دیں گے، عجیب و غریب بل پاس کریں گے۔کہیں گے کہ ان کو قرآن کی اشاعت نہیں کرنے دینی ، ان کو قرآن سے استدلال نہیں کرنے دینا۔ہر نیکی کی راہ میں وہ روڑے اٹکانے شروع کر دیں گے لیکن اس کے باوجود ہم ضمانت دیتے ہیں کہ تمہارا نقصان نہیں کر سکیں گے۔یہاں اول نقصان سے مراد مقاصد کا نقصان ہے۔تمہارے رخ سے تمہیں نہیں موڑ سکیں گے، تمہارے اعلیٰ مقاصد سے تمہیں باز نہیں رکھ سکیں گے اور تمہاری محنتوں کے پھل سے تمہیں محروم