خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 765 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 765

خطبات طاہر جلد۵ 765 خطبه جمعه ۴ ارنومبر ۱۹۸۶ء خدا تعالیٰ نے بڑی فراست عطا فرمائی ہوتی ہے، وہ اپنے ماں باپ کے دل کے حال سے خوب واقف ہوتے ہیں ، ان کی اولادیں ضائع ہو جاتی ہیں۔تو ہر پہلو سے آپ دیکھیں تو حسد کا کیڑا ایک نہایت ہی خطرناک کیڑا ہے جو چھپ کے حملے کرتا ہے اور زندگی کی ہر دلچپسی پر حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے انسان کی زندگی کے ہر شعبے پر حملہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہوئے اس برائی کی احمدیت میں سے بیخ کنی کریں اس کو پنپنے نہ دیں۔جہاں اس کے کیڑے کو سراٹھا تا دیکھیں وہاں اس کو دبانے کی کوشش کریں نصیحت کے ذریعہ دشمنی کے ذریعہ نہیں۔یہ نفرت کا کیڑا محبت سے مارا جائے گا آپ کے دل سے جو سچا پیارا ٹھے گا اس شخص کے لئے جس کے دل میں یہ کیڑا پنپ رہا ہے وہ اس کی شفا کا موجب بنے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فر مائے گا۔