خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 756 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 756

خطبات طاہر جلد۵ 756 خطبه جمعه ۱۴/ نومبر ۱۹۸۶ء وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا أَوْ نَطَرُى تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرہ: ۱۱۱ ۱۱۳) ان آیات کا مضمون یہ ہے کہ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تم عبادتیں قائم کر وخدا تعالیٰ کے لئے نماز کو قائم کرو اور خدا کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور جو کچھ بھی تم اپنی طرف سے اموال کی قربانی کے طور پر خدا کے حضور پیش کرو گے مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ یقینا اس کو اللہ کے حضور موجود پاؤ گے۔مراد ہے اس کے اجر کو ، خدا اسکے اجر کو ضائع نہیں کرے گا إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيرَ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو بہت دیکھ رہا ہے اور جہاں تک ان کا یہ دعویٰ ہے کہ جو ہمارے دین سے الگ ہیں ہمارے خیال کے مطابق دوسرے ادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، ان کو خدا تعالیٰ جنت میں داخل نہیں کرے گا۔فرمایا تِلْكَ آمَانِيُّهُمُ یہ ان کی خواہشات ہیں۔یہ فیصلہ کہ کون جنت کے قابل ہے کون جہنم کے قابل ہے۔یہ تو اللہ کا فیصلہ ہے اور اس پر بندوں کی خواہشات اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔جہاں تک خدا کے فیصلہ کرنے کا طریق ہے وہ ایک ہی ہے بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةَ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ خبر دار جو شخص خدا کے لئے اپنے وجود کو سپرد کردے خدا کے حضور وَهُوَ مُحْسِن اور ہر کام میں تحسین کرنے والا ہو، اپنے پر عمل کو حسن بخشنے والا هو فَلَة أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ اس کا اجر یقیناً اس کے رب کے حضور ہے وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ نہ ان کے لئے کوئی خوف کی جگہ ہے نہ کوئی غم کا مقام ہے۔پس جماعت احمدیہ کے حالات کو اس تفصیل سے قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ اس کے بعد کچے اور جھوٹے کی پہچان میں ایک ادنیٰ سے تدبر کے نتیجہ میں بھی فرق واضح ہو جاتا ہے۔یعنی اگر کسی میں معمولی سی بھی عقل ہو اور قرآن کریم کی ان آیات کو غور سے اور تفصیل سے بڑھے تو اس کے لئے کوئی گنجائش نہیں رہتی اشتباہ کی کہ میں نہیں جانتا کہ بچے کون ہیں اور جھوٹے کون ہیں کیونکہ اتنے تفصیلی فرق ہیں کہ ساری کی ساری علامتیں بعض لوگوں میں پائی جائیں گی اور بعض لوگوں میں ان علامتوں میں سے ایک بھی نہیں پائی جائے گی اس کے برعکس علامتیں پائی جائیں گی۔دن اور رات کی