خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 746
خطبات طاہر جلد۵ 746 خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۶ء جوٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھتے تھے آج کل گی آنا میں مبلغ سلسلہ تھے ، وہ وفات پاگئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون - محمد حنیف یعقوب صاحب ( مرحوم موصی تھے ) ان کی نماز جنازہ غائب ہو گی ان کے ساتھ اور بھی جو آج تک فہرست پڑی ہوئی تھی جنگی کی نماز جنازہ غائب ادا نہیں ہوسکی وہ بھی شامل کرتا ہوں۔مکرمہ کبری خانم صاحبہ اہلیہ مفتی عبدالسلام صاحب وفات پاگئی ہیں۔یہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کی بہو تھیں۔مکرم شیخ فضل محمد صاحب یہ ہمارے شیخ ناصر شہید آف اوکاڑہ کے والد تھے۔مکرم میاں محمد ادریس صاحب چغتائی یہ حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی مرحوم کے بیٹے تھے۔مکرم محمود احمد بشارت صاحب عبد الغفار ڈار صاحب راولپنڈی کے بھانجے تھے۔مستری نذر محمد صاحب نصیر الدین صاحب بلال کے والد تھے اور موصی تھے۔مکرمہ عنایت بیگم صاحبہ موصیہ تھیں۔محمد حنیف یعقوب صاحب بھی موصی تھے )۔مکرم چوہدری رشید احمد صاحب باجوہ ، بشیر احمد باجوہ صاحب نے مسقط سے ان کے لئے درخواست کی ہے۔چوہدری علی محمد صاحب گوندل شادیوال سے، شیخ محمد بشیر صاحب اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور۔ان سب کی نماز جنازہ غائب انشاء اللہ نماز جمعہ کے معا بعد ادا کی جائے گی۔ہاں ایک اور بات جمعہ کی نماز کے بعد جب تک یہ سردی کے خاص دن چل رہے ہیں اور یہ بدلا ہوا وقت ہے عصر کی نماز ساتھ جمع ہوا کرے گی۔آج سے شروع ہوگا اور جب یہ وقت بدلیں گے پھر میں آپ کو بتادوں گا یعنی دن جب اتنے لمبے ہو جائیں کہ ظہر اور عصر کے وقتوں کو الگ الگ کیا جاسکے پھر انشاء اللہ یہ جمع چھوڑ دی جائے گی۔