خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 747
خطبات طاہر جلد۵ 747 خطبه جمعه ۴ ارنومبر ۱۹۸۶ء حسد کی آگ کو محبت کی نصیحت سے ختم کریں (خطبه جمعه فرموده ۱۴رنومبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوْا سَبِيلًا أُولَبِكَ الَّذِيْنَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرَاقُ أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتَوْنَ النَّاسَ نَقِيْرَاثُ أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَأَتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا فَمِنْهُمْ مَّنْ أَمَنَ بِهِ وَمِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُ وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا اور پھر فرمایا: ج (النساء:۵۲۔۵۶) انسانی اخلاق پر بہت مضر اثرات رکھنے والی جو بیماریاں ہیں ان میں سب سے نمایاں حیثیت حسد کو ہے اور حسد کی بیماری صرف اخلاق کو ہی گھن کی طرح نہیں چاٹ جاتی بلکہ اس کے اثرات بہت ہی وسیع ہیں اور اخلاقی دنیا کے علاوہ اقتصادی دنیا پر بھی اس کے اثرات بہت دور تک مار کرتے چلے جاتے ہیں اور مذہبی دنیا پہ بھی اس کے بڑے گہرے اثرات مترتب ہوتے ہیں یہاں