خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 718
خطبات طاہر جلد۵ 718 خطبه جمعه ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۶ء احمد یہ وقف زندگی کے نظام کی سب سے نمایاں مظہر ہے اور مالی قربانی کے لحاظ سے بھی دوسری تنظیموں سے مقابلہ پیچھے نہیں ہے۔آج بفضلہ تعالیٰ 31 را کتوبر کوتحریک جدید کے دور اول کا 52 واں سال ختم ہو رہا ہے اور دفتر دوم کا 32 واں سال ختم ہو رہا ہے اور دفتر سوم کا 21 واں سال ختم ہو رہا ہے اور دفتر چہارم جس کا گذشتہ سال میں نے اعلان کیا تھا اس کا پہلا سال ختم ہو رہا ہے اور دستور کے مطابق جو سابقہ روایات ہیں ان کو ملحوظ رکھتے ہوئے اکتوبر کے آخری جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔پس آج میں اس خطبہ کے ذریعہ تحریک جدید کے دفتر اول کے 53 ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور تحریک جدید کے دفتر دوم کے 33 ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں اور دفتر سوم کے 22 ویں سال کے آغاز کا اعلان اور دفتر چہارم کے دوسرے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔عمومی طور پر جن تنظیموں کے سپر د بعض سالوں کی نگرانی سپرد کی گئی تھی۔انہوں نے بفضلہ تعالیٰ بڑی عمدگی کے ساتھ اور بڑی محنت کے ساتھ دوران سال کام کو آگے بڑھایا اور مختلف وقتوں میں مجھے رپورٹیں بھی بھجواتی رہیں۔ان کے کام کی تفصیل کا ذکر تو یہاں نہیں کیا جاسکتا لیکن جو نتائج ہیں وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کیا تحریک جدید کے کارکنان جن کا مال سے تعلق ہے اور کیا دیگر تنظیمیں انہوں نے بفضلہ تعالیٰ بڑی تندہی اور جاں فشانی سے سارا سال جو محنت کی تھی اللہ تعالیٰ نے اس کو بہترین پھل لگائے ہیں اور صرف ان کی محنت کا اس میں دخل نہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ قربانیوں کے ایک نئے دور میں داخل کر رہا ہے اور قربانیوں کے پھل کا جو وعدہ ہم سے اخروی دنیا میں کیا گیا ہے اس پر کامل یقین پیدا کرنے کے لئے اس دنیا میں بھی کثرت سے جماعت احمدیہ کی قربانیوں کو پھل لگا رہا ہے کہ کسی شک یا وہم کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔وہ خدا جو اس دنیا میں غیر معمولی طور پر ہماری قربانیوں سے بہت بڑھا کر ایسے پھل عطا کرتا ہے جنہیں ہماری محنت سے کوئی نسبت نہیں ہوتی تو لازما وہی خدا اخروی دنیا میں بھی ہمارے اجر کو ضائع نہیں فرمائے گا بلکہ توقعات سے لامتناہی طور پر زیادہ اجر حسنہ فرمائے گا۔تحریک جدید کے جو کوائف اس وقت میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ان میں سے جو اس وقت میرے سامنے ہیں، چند چن کر رکھوں گا ورنہ بہت تفصیلی کوائف مجھے مہیا کئے گئے ہیں مرکز