خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 717 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 717

خطبات طاہر جلد۵ 717 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۶ء بمقام ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ اور پھر فرمایا: (التوبة : ۱۱۱) قرآن کریم یہ اعلان فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں بھی خرید لی ہیں اور ان کے اموال بھی خرید لئے ہیں۔کس قیمت پر ؟ فرمایا اس قیمت پر کہ اللہ تعالیٰ ان سے جنت کا وعدہ فرماتا ہے۔آج جماعت احمدیہ کا نظام خواہ مرکزی انجمنیں ہوں یا ذیلی تنظیمیں ،تمام کا تمام اس آیت کریمہ کا مصداق نظر آتا ہے۔صدر انجمن میں بھی اور تحریک جدید میں بھی اور وقف جدید میں بھی اور انصار اللہ میں بھی ، خدام الاحمدیہ اور لجنات میں بھی ، اطفال میں بھی اور ناصرات میں بھی جانیں پیش کرنا اور وقت کی قربانی پیش کرنا اور اموال پیش کرنا اور اپنی عزیز متاع کو خدا کے حضور قربان کر دینا۔ہر رنگ میں بہت ہی حسین منظر کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے اور انفرادی طور پر بھی بہت ہی خوبصورت اور دلکش جانی اور مالی قربانی کے واقعات نظر کے سامنے آتے رہتے ہیں اور اجتماعی طور پر جماعت احمدیہ کی ہر تنظیم کی طرف سے بھی ان دونوں پہلوؤں سے مسلسل اللہ تعالیٰ کے فضل سے کا قدم آگے سے آگے بڑھتا چلا جارہا ہے۔مگر جہاں تک با قاعدہ وقف زندگی کا تعلق ہے ، تحریک جدید انجمن