خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 673
خطبات طاہر جلد۵ 673 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء بڑھ کر اطاعت کرنے والے اور اس کا نیک اثر اولاد پر بھی خدا کے فضل سے بہت ہی اچھا مترتب ہوا۔ساری اولاد ہی سلسلہ کی فرمانبردار اور خدمت کرنے والی اور نیک راہوں پر آگے بڑھنے والی ہے۔میری خواہش تو یہ تھی کہ جمعہ کے وقت ان کا جنازہ آجاتا تو یہیں پڑھا دیتے۔مگر اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ تاخیر سے آئے گا یا شاید کچھ عزیزوں کا انتظار ہے۔تو آج عصر کے بعد یا پھر مجلس سوال و جواب مغرب کے بعد ہوتی ہے جس طرح بھی انہوں نے مناسب سمجھا ان کی نماز جنازہ ہوگی۔ساتھ ایک دونما ز جنازہ غائب بھی ہونے والی ہے۔اس کے علاوہ خوشی محمد صاحب سلسلہ کے پرانے کارکن تھے۔وہ بڑا لمبا عرصہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے باڈی گارڈ رہے۔ان کی وفات کی بھی اطلاع ملی ہے۔ان سب کی نماز جنازہ غائب اکٹھی اسی وقت ادا کی جائے گی جب مسعود احمد صاحب جہلمی کے والد صاحب کی جنازہ ہوگا۔