خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 668
خطبات طاہر جلد ۵ 668 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء پس اگر چہ کئی پہلوں سے یہ تین ہفتے احساس محرومی بھی رہا لیکن دوسری طرف خدا تعالیٰ نے جو اس رابطہ کے نتیجہ میں اندرونی طور پر اور بیرونی طور پر جو بہترین نتائج نکالے اور آئندہ کے لئے امکانات روشن فرمائے اس کی وجہ سے میں بہت ہی مطمئن ہوں کہ وقت کا بڑا بھاری حصہ صحیح مصرف پر استعمال ہوا اور اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی کہ وقت ضائع نہیں ہوا۔اس کے بعد میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مولویوں کی ایذا رسانی جو بڑھتی جارہی ہے۔اس سے تکلیف تو ہے اور جماعت شدید اضطراب میں ہے ، بے چینی محسوس کرتی ہے اور ہر وقت ایک سوال اٹھتا رہتا ہے کہ کب آخر خدا ان کو پکڑے گا۔کب ہمارے دل اس لحاظ سے ٹھنڈے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو سب دنیا میں نا کام اور رسوا کر کے دکھائے گا۔تو میں اس پہلو سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جو نیک اثرات میں دیکھ کے آیا ہوں ان پر ضر ور نظر رکھیں۔ان کی کوششوں کے جماعت پر کوئی بداثرات ظاہر نہیں ہو رہے بلکہ اتنے زیادہ نیک اثرات ظاہر ہورہے ہیں کہ اگر آپ تکڑی کے دونوں پلڑوں میں ڈال کے دیکھیں اور دیانت داری سے موازنہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جو تکلیفیں یہ پہنچا رہے ہیں اس کے مقابل پر جو اللہ تعالیٰ انعامات عطا فرمارہا ہے وہ بہت ہی زیادہ ہیں، کوئی نسبت ہی نہیں آپس میں۔اس لئے بے صبری نہ دکھا ئیں اس بارہ میں۔دعا ئیں ضرور کریں لیکن یہ یقین رکھیں کہ ان کی ہر کوشش ناکام ہوتی ہے اور با مراد نہیں ہوتی اور جولوگ ان کے پس پشت طاقتوں کو یہ مشورے دیتے ہیں کہ ان کو پیچھے بھجواؤ، یہ تعاقب کریں اور اس کے نتیجہ میں جہاں جہاں جماعت پھیلتی ہے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔وہ نہایت ہی احمقانہ مشورے دیتے ہیں کیونکہ جہاں جہاں مولوی جاتے ہیں وہاں اپنی ناکامی کے سامان کر کے آتے ہیں اور جماعت احمدیہ کی ترقی کے لئے نئے دروازے کھول کر آتے ہیں۔چنانچہ کینیڈ میں بھی میں نے دیکھا کہ جہاں جہاں مولوی گئے تھے وہاں سب سے پہلی بات تو یہ محسوس کی کہ کینیڈین سوسائٹی میں ان کے آنے کو اور ان کی حرکتوں کو نہایت نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے اور وہاں کے اخباری نمائندے سارے واقف تھے ، جس جس نے بھی سوال کیا ہے، ٹیلیویژن والے بھی ، ریڈیو والے بھی ، انہوں نے ان کے متعلق بھی سوال کیا ہے کہ یہ کیا کرتے پھرتے ہیں۔کیسی احمقانہ باتیں کر رہے ہیں کیسی بیوقوفوں والی باتیں کر رہے ہیں۔یہ کر کیا رہے ہیں یہاں؟ آپ ہمیں بتائیں ! میں ان کو کیا بتا تا کہ یہ کیا کرنے آئے