خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 667 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 667

خطبات طاہر جلد۵ 667 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء بیشک وہاں جا کر آباد ٹھہریں کیونکہ اس سے جماعت کو بھی تقویت حاصل ہوگی اور اسلام کو عظیم الشان تقویت حاصل ہوگی۔یہ ملک ایک ایسا ملک ہے کہ اس میں مجھے امید کے بہت سے نمایاں پہلو دکھائی دیئے ہیں۔وہاں جا کر رہنا یا دوستوں کا وہاں سفر کرنا عام طور پر تو بہت ہی مشکل ہے۔دوری کے نتیجے میں وہاں کے فاصلے اور آج کل جو جماعت کے حالات ہیں ان میں چندوں کے مطالبے اتنے زیادہ ہیں کہ زائد سفروں کے لئے پیسے بچنے بہت ہی بعید کی بات ہے۔اس لئے امریکہ اس لحاظ سے چونکہ قریب تر ہے ان کے لئے موقع ہے کہ وہ کینیڈا کی طرف خصوصی توجہ کریں اور اس سفر کے دوران امریکن جماعتیں بڑی کثرت کے ساتھ وہاں پہنچی ہیں اور ان کے لئے مشکل نہیں ہے ، نہ قانونی روکیں ہیں ، نہ اخراجات کے لحاظ سے مشکل ہے۔دونوں طرف یعنی امریکہ کے مشرقی کنارے اور مغربی کنارے میں کینیڈا کے ساتھ ساتھ جماعتیں موجود ہیں اور اس کے پر لی طرف کینیڈا میں بھی اس طرح ان کے قریب قریب جماعتیں موجود ہیں۔تو ان کا آپس میں رابطہ بڑھنا چاہئے۔لیکن جو کام ہر احمدی دنیا میں ہر جگہ کر سکتا ہے وہ یہ ہے کہ جہاں جہاں کینیڈین ہیں وہاں ان سے رابطہ کریں اور ان سے خوشی کا بھی اظہار کریں اور ان کا شکریہ بھی ادا کریں کہ انہوں نے جماعت احمدیہ کے ساتھ محبت کا سلوک کیا اور ان میں تبلیغ کرنے کی کوشش کریں۔مجھے یاد ہے پچھلے سال افریقہ سے ایک کینیڈین دوست تشریف لائے تھے اور انہوں نے تعارف کروا بتایا کہ میں انگلستان صرف اس غرض سے آیا ہوں کہ وہاں احمدیوں سے میرا تعارف ہوا اور وہ مجھے ایسے اچھے لوگ لگے اور ایسے با اخلاق لوگ لگے کہ مجھے دلچسپی پیدا ہوئی اور جب آپ کے متعلق پتہ چلا کہ آپ انگلستان میں ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ آپ سے ملے بغیر واپس کینیڈا نہ جاؤں اور کوئی مقصد میرا یہاں آنے کا نہیں۔چنانچہ وہ بڑی محبت سے ملے اور کافی دیران سے تبادلہ خیال ہوا۔اس لئے میں سمجھتا ہوں باہر کی دنیا میں جہاں کینیڈین موجود ہے وہاں اگر جماعت ان سے رابطہ کرے تو انشاء اللہ وہ زیادہ محنت کے بغیر تھوڑی محنت پر بہت ہی اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو اس ملک کے بچنے کے لئے بڑا ضروری ہے کہ جلد سے جلد اسلام کی گود میں آجائے اور اسلام کی ترقی کے لئے بھی یہ ملک عظیم الشان کام کر سکتا ہے کیونکہ اس کے اندر Potentials موجود ہیں۔