خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 657 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 657

خطبات طاہر جلد۵ 657 خطبه جمعه ۳ اکتوبر ۱۹۸۶ء داخل کریں وہ بچوں کو لوریاں دیتی ہیں اور کہانیاں سناتی ہیں تو لوریوں اور کہانیوں کے ذریعہ اللہ کا پیار بچوں کے اندر داخل کریں۔اور وہ اپنے خاوندوں کے دل میں بھی خدا کا پیار داخل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے بھائیوں کے دل میں بھی۔تو دونوں طرف سے ایک بڑی قوت کے ساتھ مہم چلنی چاہئے اور جہاں تک میں نے بیان کیا ہے، اس سے انشاء اللہ تعالیٰ عظیم الشان نتائج ظاہر ہوں گے۔آپ کی زندگی کی کیفیت بدل جائے گی۔تو اس وقت صرف بتانے کی باتیں ہیں اس لذت میں سے جو گذرے ہیں ان کو پتہ ہے یا جو گزریں گے وہی جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ آسان اور لذت کا رستہ یہی رستہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: نماز جمع ہونگیں یعنی جمعہ کے بعد عصر کی نماز جمع ہوگی اور جو مقامی دوست ہیں یا جو بچے سن رہے ہیں وہ غور کریں کہ سلام نہیں پھیرنا عصر کی نماز میں میرے ساتھ۔میں دوگانہ ( دورکعت ) پڑھوں گا۔مقامی دوستوں نے چار پوری کرنی ہیں اور سلام پھیرے بغیر اٹھ کھڑے ہونا ہے جب رکعات پوری کر لیں تو پھر سلام پھیر ہیں۔