خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 654
خطبات طاہر جلد۵ 654 خطبه جمعه ۳/اکتوبر ۱۹۸۶ء تمنا تھی کہ جو لیلیٰ کی خواہش ہے میں بھی ویسا ہی کروں اور لیلی نام اس لئے تھا کہ اس کا رنگ کالا تھا ظاہری طور پر بھی اس میں جو حسن کا بنیادی جز سمجھا جاتا ہے رنگ کا اچھا ہونا ، وہ بھی موجود نہیں تھا۔لیکن کہتے ہیں اس کو لیلی کے کتے سے بھی پیار تھا۔کتا جب نظر آتا اسے تو کہتا یہ لیلیٰ کا کتا ہے تو جھپٹتا تھا اس کی طرف کہ میں اس کو بھی پیار کرلوں۔تو محبت پھر عجیب معجزے دکھاتی ہے۔سب سے زیادہ انسانی زندگی میں کارفرما قوت محبت کی قوت ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے اولیاء اللہ کہہ کے ہمیں ہمارے راستے کو آسان فرما دیا۔فرمایا کہ تم اگر میری ولایت اختیار نہیں کرو گے تو تم پر ہر وقت کچھ خوف غالب رہیں گے اور ہر وقت کسی نہ کسی غم میں مبتلا رہو گے۔جو دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے خوف بھی ہوں گے۔دنیا کے غم بھی ہوں گے اور آخرت کے غم بھی ہوں گے اس لئے زندگی کو آسان کرنے کے لئے اور دونوں جہانوں کی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے ، میں تمہیں ولایت کی طرف بلاتا ہوں، اللہ کے پیار کی طرف بلاتا ہوں ، اگر خدا کا پیارا ختیار کر لو یعنی خدا فرماتا ہے میرے ولی بن جاؤ تو پھر یہ سارے رستے دونوں جہان تمہارے ہیں۔جس طرح ہم دنیا میں کہتے ہیں دونوں جہاں تمہارے ہیں یہی بیان فرمایا گیا لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ - خوشخبری ہو ان کو کہ دنیا بھی ان کی ہوگی اور آخرت بھی ان کی ہوگی۔تو اس لحاظ سے جماعت احمدیہ کو یہی رستہ اختیار کرنا چاہئے ورنہ ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے خوف بھی ہوں گے اور یہ ایسی چیز ہے جس کے لئے آپ کو بچپن سے کوشش کرنی چاہئے اور اپنے بچوں کو سنبھالنے کے لئے سب سے زیادہ اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔آپ جو چاہیں ذرائع اختیار کر لیں اس سے زیادہ قوی ذریعہ اور کوئی نہیں ہے۔ایک چھوٹے سے بچے کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کر دیں اور اس سے زیادہ آسان ذریعہ اور کوئی نہیں ہے۔ہر دوسری محنت آپ سے کئی گنا زیادہ وقت مانگے گی ، کئی گنا زیادہ توجہ اور استقلال مانگے گی لیکن خدا کے متعلق چند پیار کی باتیں روزانہ بچوں سے کر دینا وہ ایک ایسا نکتہ ہے۔جس سے آپ بھی فائدہ اٹھائیں اور وہ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔جس طرح بعض دفعہ مائیں بچوں کو اچھی چیز کھلا رہی ہوتی ہے تو اس میں سے ایک ایک چمچہ آپ بھی کھاتی جاتی ہے اور وہ نظارہ آپ نے دیکھا ہوگا بڑا مزا آتا ہے دیکھ کے کہ بچے کا چہرہ بھی لذت سے بھرا ہوتا ہے اور ماں کا چہرہ بھی لذت